LAW LAT Notes

LAT Personal Statement

A personal statement is a short piece of writing in which you introduce yourself, explain your interests, abilities, goals, achievements, and reasons for choosing a particular field or institution.

پرسنل سٹیٹمینٹ 10 مارکس کا سوال ہو گا جو کہ آپنے اردو یا انگلش میں اپنی رائے دینا ہو گی جو کہ کم سے کم 200 الفاظ یا ورڈز کا ہونا چاہئے۔ اس میں اگزیمینر کوئی بھی ٹوپک دے کر آپ کی رائے لے سکتا ہے۔ کنفیوز ہونے کی ضرورت نہیں
سب سے پہلے پیراگراف میں آپ اس ٹوپک کے بارے میں جنرل نالج جو آپ کے پاس ہو وہ لکھ دیں
دوسرے پیراگراف میں اس منفی پہلو بیان کردیں اور
آخر میں اپنی رائے بتلا دیں نہ ہی مثبت پہلو کی طرف اپنا سارا جھکاؤ کریں اور نہ ہی منفی کی طرف۔

اگر آپ اردو میں یہ سٹیٹمینٹ لکھ رہے ہیں تو خیال کریں کہ اردو میں لکھتے وقت انگلش کے الفاظ استعمال نہ کریں اس سے آپکے نمبرز کاٹ لیے جائیں گے۔

گرائمر کی غلطیاں بھی آپکے نمبرز کم کر دیں گی۔ کوشش کریں چھوٹے فقرے لکھیں ۔

سٹیٹمینٹ 200 الفاظ کی کہی گئی ہے تو کوشش کریں کہ وہ اتنے الفاظ ہوں

کچھ سٹوڈینٹس کی عادت ہوتی ہے کہ وہ الفاظ کے درمیان فاصلہ زیادہ چھوڑ دیتے ہیں یا لائنیں چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایسا نہ کیا کریں اس سے اگزیمینر جج کر لیتا ہے اور بیڈ امپیکٹ پڑتا ہے۔


پرسنل سٹیٹمینٹ ہمیشہ آپکی رائے کے گرد گھومنی چاہیئے ۔ جس میں کچھ فقرے جیسا کہ ” میرے خیال میں ” یا ”میرے مطابق ” وغیرہ

ہمیشہ یاد رکھیں کہ سٹیٹمینٹ لکھتے وقت کسی قسم کے سخت الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے کسی بھی سیاسی بات کرنے سے گریز کیا جائے۔ صرف جنرل باتیں ہی کی جائیں ۔


Topics for Personal Statements

1. یونیورسٹی کی تعلیم یا مدرسہ کی تعلیم ؟

میرے خیال میں یونیورسٹی اور مدرسہ دونوں کی تعلیم اپنی جگہ اہم ہیں۔ مدرسہ انسان کو دینی علم، اخلاق اور اچھے کردار کی تعلیم دیتا ہے، جبکہ یونیورسٹی جدید علوم اور عملی زندگی کے لیے ضروری مہارتیں سکھاتی ہے۔

میں یونیورسٹی کی تعلیم کو اپنے مستقبل کے لیے زیادہ مناسب سمجھتا ہوں کیونکہ یہاں مجھے اپنے پسندیدہ شعبے میں تعلیم حاصل کرنے اور نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔ یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف لوگوں سے ملنے، نئی سوچ سمجھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مواقع بھی ملتے ہیں۔

میرا مقصد صرف اچھی تعلیم حاصل کرنا نہیں بلکہ اپنے علم کو عملی زندگی میں استعمال کرنا بھی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنی تعلیم کے ذریعے ایک کامیاب اور ذمہ دار انسان بنوں اور معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کروں۔

میرے نزدیک دینی اور دنیاوی تعلیم ایک دوسرے کی مخالف نہیں ہیں۔ ایک متوازن انسان کے لیے علم کے ساتھ اچھا کردار بھی ضروری ہے۔ اسی لیے میں یونیورسٹی کی تعلیم کو اپنے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم سمجھتا ہوں۔


ملازمت یا کاروبار آپ کے نزدیک بہتر کیا ہے ؟ ۔2

میرے خیال میں ملازمت اور کاروبار دونوں اپنے اپنے فوائد رکھتے ہیں، لیکن میں مستقبل میں کاروبار کو ترجیح دینا چاہتا ہوں۔ کاروبار مجھے اپنے فیصلے خود کرنے، نئے خیالات کو عملی شکل دینے اور دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا موقع دیتا ہے۔

ملازمت سے انسان کو تجربہ، نظم و ضبط اور عملی زندگی کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ ملازمت بھی سیکھنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ لیکن کاروبار میں انسان اپنی صلاحیتوں کو زیادہ آزادی کے ساتھ استعمال کر سکتا ہے اور اپنے مستقبل کے لیے خود راستہ بنا سکتا ہے۔

میری نظر میں ایک کامیاب کاروبار صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ لوگوں کے لیے فائدہ مند بھی ہونا چاہیے۔ میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں ایسا کاروبار شروع کروں جو کسی حقیقی ضرورت کو پورا کرے اور دوسروں کے لیے بھی مواقع پیدا کرے۔

میں جانتا ہوں کہ کاروبار میں مشکلات اور خطرات ہوتے ہیں، لیکن محنت، صبر اور صحیح منصوبہ بندی سے ان کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔ میں نئی چیزیں سیکھنے اور اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اسی وجہ سے میں کاروبار کو اپنے مستقبل کے لیے بہتر انتخاب سمجھتا ہوں۔


3. آپ کے نزدیک ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ فیکٹریاں ہیں یا گاڑیاں ؟

میرے نزدیک ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجوہات میں فیکٹریاں اور گاڑیاں دونوں شامل ہیں، لیکن فیکٹریوں کا اثر زیادہ وسیع ہو سکتا ہے۔ فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں اور مختلف قسم کا فضلہ ہوا، پانی اور زمین کو متاثر کرتا ہے۔ دوسری طرف، گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں بھی شہروں میں فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

میرے خیال میں مسئلہ صرف فیکٹریوں یا گاڑیوں کا نہیں بلکہ ہماری اپنی ذمہ داری کا بھی ہے۔ اگر ہم ماحول کو صاف رکھنا چاہتے ہیں تو حکومت، صنعتوں اور عام لوگوں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ فیکٹریوں میں ایسے نظام ہونے چاہئیں جو دھوئیں اور فضلے کو کم کریں۔ اسی طرح گاڑیوں کی باقاعدہ جانچ ہونی چاہیے تاکہ ان سے کم دھواں خارج ہو۔

ہمیں زیادہ درخت لگانے، پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے اور غیر ضروری گاڑیوں کے استعمال سے بچنے کی بھی کوشش کرنی چاہیے۔ میرے خیال میں صرف ایک وجہ کو ذمہ دار قرار دینا مسئلے کا مکمل حل نہیں ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ صاف ماحول ہماری صحت اور مستقبل دونوں کے لیے ضروری ہے۔ اگر ہم آج ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور صاف ماحول دے سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


جیسے اگر وہ پوچھ لیں کہ آپ لاء کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ ۔ 4

میں لاء اس لیے کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے لوگوں کے مسائل اور ان کے حقوق کے بارے میں جاننے میں دلچسپی ہے۔ میرے خیال میں قانون معاشرے میں انصاف اور نظم قائم رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ قانون کی تعلیم حاصل کرکے لوگوں کو اپنے حقوق سمجھنے میں مدد دے سکوں۔

I want to study law because I am interested in understanding people’s problems and their rights. I believe that law is very important for maintaining justice and order in society. I want to study law so that I can help people understand their rights.

مجھے چیزوں کو سمجھنے، سوالات کرنے اور مختلف مسائل کے حل تلاش کرنے میں دلچسپی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لاء کی تعلیم میری سوچ، گفتگو اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔

I am interested in understanding different situations, asking questions, and finding solutions to various problems. I believe that studying law will improve my thinking, communication, and problem-solving skills.

میرا مقصد صرف لاء کی ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک اچھا، ایماندار اور ذمہ دار وکیل بننا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں اپنے علم کو لوگوں کی مدد اور انصاف کے لیے استعمال کروں۔ خاص طور پر میں ان لوگوں کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں جو اپنے حقوق کے بارے میں کم جانتے ہیں یا اپنے مسائل کے لیے مناسب مدد حاصل نہیں کر پاتے۔

My goal is not only to earn a law degree but also to become a good, honest, and responsible lawyer. In the future, I want to use my knowledge to help people and support justice. In particular, I want to work for people who have limited knowledge of their rights or cannot get proper help with their problems.

میں جانتا ہوں کہ لاء ایک مشکل شعبہ ہے اور اس میں بہت محنت اور ذمہ داری کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن میں سیکھنے، محنت کرنے اور اپنی غلطیوں سے سبق لینے کے لیے تیار ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اپنی تعلیم اور محنت کے ذریعے میں ایک کامیاب وکیل بن کر معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکوں گا۔

I know that law is a challenging field and requires a lot of hard work and responsibility. However, I am ready to learn, work hard, and learn from my mistakes. I hope that through my education and hard work, I can become a successful lawyer and make a positive contribution to society.


5, online education vs physical education ?

میرے خیال میں آن لائن اور روایتی تعلیم دونوں کے اپنے فوائد ہیں۔ آن لائن تعلیم آسان ہے کیونکہ طالب علم گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور کسی بھی وقت تعلیمی مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے سفر کا وقت بھی بچتا ہے اور یہ ان طلبہ کے لیے مفید ہے جو تعلیمی اداروں سے دور رہتے ہیں۔

In my opinion, both online and physical education have their own benefits. Online education is easy because students can learn from home and access educational materials at any time. It also saves travel time and can be helpful for students who live far from educational institutions.

تاہم، میں روایتی تعلیم کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ اس میں طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول ملتا ہے۔ کلاس روم میں طلبہ اپنے اساتذہ سے براہِ راست بات کر سکتے ہیں، سوال پوچھ سکتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کر سکتے ہیں۔ اس سے اعتماد اور بات چیت کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

However, I prefer physical education because it gives students a better learning environment. In a classroom, students can directly communicate with teachers, ask questions, and discuss different topics with classmates. This interaction can improve confidence, communication skills, and understanding.

روایتی تعلیم طلبہ میں نظم و ضبط اور وقت کی پابندی بھی پیدا کرتی ہے۔ یونیورسٹی یا کالج جانے سے مختلف لوگوں سے ملنے اور ان کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

Physical education also helps students develop discipline and manage their time. Going to a university or college allows students to meet different people and learn from their experiences. It also gives them opportunities to take part in activities outside the classroom.

میرے خیال میں آن لائن تعلیم ایک اچھا ذریعہ ہے، لیکن میں اپنی تعلیم کے لیے روایتی طریقے کو ترجیح دوں گا۔ ساتھ ہی، اپنی معلومات اور مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے آن لائن وسائل سے بھی فائدہ اٹھاؤں گا۔

I believe online education is a useful option. I would choose physical education for my studies, while also using online resources to improve my knowledge and skills. In this way, I can benefit from both methods of learning.


پرسنل سٹیٹمینٹ میں ”آئی” کا استعمال کریں

پرسنل سٹیٹمینٹ آپ کے بارے میں ہونا چاہیے۔

مثلاً:

Law is very important in society.

یہ عام بات ہے۔

I became interested in law because I believe that law can protect people’s rights and help reduce injustice.

یہ بہتر ہے کیونکہ اس میں آپ کی اپنی سوچ ظاہر ہو رہی ہے


اگر وہ سٹیٹمینٹ میں پوچھ لے کہ ” ہم” کس طرح کوئی چیز بہتر بنا سکتے ہیں ۔

ایسی صورت حال میں آپ نے اپنی سٹیٹمینٹ میں صرف اپنا ذکر نہیں کرنا کہ ” میں یہ چیز اس طرح سے بہتر بنا سکتا ہوں ” تو یہ غلط ہو گا۔

ایسی صورت میں آپنے ” ہم” یا

WE

کا استعمال کرنا ہو گا۔

Topic : How we can help to make enviourment clean and green ?

میرے خیال میں صاف اور سرسبز ماحول ہماری صحت اور بہتر زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ آج ماحولیاتی آلودگی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ فیکٹریوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہوا کو آلودہ کرتا ہے، جس سے سانس کی بیماریاں اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جنگلات کی کٹائی بھی ماحول کے لیے نقصان دہ ہے، کیونکہ درخت ہوا کو صاف کرنے، گرمی کم کرنے اور بارش کے نظام کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

I believe that a clean and green environment is very important for our health and a better life. Today, environmental pollution has become a serious problem. Smoke from factories and vehicles pollutes the air, which can cause breathing problems and other health issues. Deforestation is also harmful to the environment because trees help clean the air, reduce heat, and maintain the natural rain cycle.

کچرا کھلی جگہوں، سڑکوں اور ندی نالوں میں پھینکنے سے زمین اور پانی آلودہ ہوتے ہیں۔ پلاسٹک بیگز بھی ایک بڑا مسئلہ ہیں کیونکہ یہ آسانی سے ختم نہیں ہوتے اور جانوروں، سمندری حیات اور ماحول کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

Throwing waste in open areas, on roads, and into rivers and drains pollutes the land and water. Plastic bags are also a major problem because they do not break down easily and can harm animals, marine life, and the environment.

ان مسائل کے حل کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور جنگلات کی کٹائی روکنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو فیکٹریوں اور گاڑیوں کے دھوئیں پر سخت قوانین نافذ کرنے چاہئیں۔ کچرے کو مناسب جگہ پر ڈالنا، اسے الگ کرنا اور دوبارہ استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔ پلاسٹک بیگز پر پابندی یا ان کے استعمال کو محدود کرکے کپڑے یا کاغذ کے تھیلوں کو فروغ دینا چاہیے۔

To solve these problems, we need to plant more trees and stop deforestation. The government should enforce strict rules on pollution from factories and vehicles. It is also important to dispose of waste properly, separate it, and recycle it. The use of plastic bags should be limited or banned, while cloth and paper bags should be encouraged.

ہمیں پانی اور بجلی ضائع نہیں کرنی چاہیے اور غیر ضروری گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکل یا پیدل چلنے کو ترجیح دینی چاہیے۔ ماحول کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

We should not waste water or electricity. Instead of using unnecessary vehicles, we should prefer public transport, cycling, or walking. Protecting the environment is the shared responsibility of all of us.


یوں پرسنل سٹیٹمینٹ میں آپ کی ایک پوری سوچ واضع ہو. اگر ایگزیمینر کسی مشترکہ ایکشن یا ٹوپک کے بارے میں پوچھے جیسا کہ ” ہم اپنے ماحول کو کیسے صاف اور سر سبز رکھ سکتے ہیں ؟ ” تو ایسے ٹوپک میں آپنے جنرل سی بات کرنی ہے اور سب کا ذکر کرنا ہے کہ ہم سب کس طرح سے ماحول کو صاف اور سر سبز رکھ سکتے ہیں ۔
پہلے پیراگراف سے ہی پیپر چیکر جج کر لے گا کہ آپ کی اس مخصوص ٹوپک کے بارے میں کیا رائے ہے۔

Important Tips and Tricks

  1. Keep your language simple.
  2. Use short and clear sentences.
  3. Avoid unnecessary information.
  4. Do not copy someone else’s personal statement.
  5. Avoid repeating the same ideas.
  6. Check grammar and spelling carefully.
  7. Show your personality and motivation.
  8. Connect your past experiences with your future goals.
  9. End with confidence, not arrogance.

دراصل پرسنل سٹیٹمنٹ آپکی رائے ہوتی ہے اور یہ ان سین ٹوپکس میں سے آتا ہے اس کیلئے آپ کے پاس جنرل نالج ہو گا تو بھی آپ یہ لکھ سکتے ہیں ۔ اس لیے اردو انگلش مضامین جو لاء لیٹ کے ان نوٹس میں دے گے ہیں ان کو ریڈ کر کے بھی آپ یہ 10 نمبرز کوور کر سکتے ہیں ۔


Read Also:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *