CRPC Chapter 5 addresses the matters of arrest, escape, and retaking. Chapter 5 covers Sections 46 to 67 of the Code of Criminal Procedure, 1898.
Arrest :
اس چیپٹر میں ”اریسٹ” کو دو بنیادی طریقوں سے بیان کیا گیا ہے ۔ ایک ‘جنرل اریسٹ ‘ جسے سیکشن 46 تا 53 میں بیان کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری ‘اریسٹ وید آؤٹ ورنٹ ‘ ہے جسکو سیکشن 54 ٹو 67 تک بیان کیا گیا ہے اور انہی سیکشنز میں ” فرار(ایسکیپ) ” اور” دوبارہ گرفتاری (ریٹیکنگ)” کو بھی بیان کردیا گیا ہے ۔ ان میں سیکشن46 کچھ اہم ہے اسکو ٹیبل سے ہٹ کر بیان کیا جا رہا ہے
Section 46:
سیکشن 46 کا خلاصہ : سیکشن 46 دراصل گرفتاری کے دوران پولیس افسر کے اختیارات کے بارے میں بتاتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ پولیس افسر کس طرح کسی شخص کو گرفتار کر سکتا ہے اور اگر ملزم مزاحمت کرتا ہے تو پولیس کیا اقدامات کر سکتی ہے۔ سب سیکشن 1: یہ حصہ بتاتا ہے کہ پولیس افسر کو کسی شخص کو گرفتار کرنے کے لیے اسے جسمانی طور پر پکڑنا ضروری ہے، جب تک کہ ملزم خود ہی گرفتاری کے لیے رضامند نہ ہو۔ سب سیکشن 2: یہ حصہ بتاتا ہے کہ اگر ملزم گرفتاری کا مقابلہ کرتا ہے یا فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس افسر اسے قابو کرنے کے لیے ضروری تمام اقدامات کر سکتا ہے۔ سب سیکشن 3: یہ حصہ بتاتا ہے کہ پولیس افسر کو کسی بھی شخص کو مارنے کا حق نہیں ہے جب تک کہ وہ کسی ایسے جرم کا ملزم نہ ہو جس کی سزا موت یا عمر قید ہو۔ (اکثر پولیس اسی سیکشن کا سہارا لے کر انکوئنٹر کرتی ہے۔ )
A—Arrest generally :
Section | subject | detail |
---|---|---|
46 | Arrest how made | گرفتاری کے لیے جسمانی طور پر چھونا یا قید کرنا ضروری ہے، مزاحمت پر ضروری طاقت استعمال کی جا سکتی ہے (لیکن موت کا سبب نہیں بننا چاہیے اگر جرم سزائے موت یا عمر قید کا نہ ہو) |
47 | Search of place entered by person sought to be arrested | مطلوبہ شخص جہاں موجود ہو، وہاں کے ذمہ دار شخص کو گرفتار کرنے والے افسر کے مطالبے پر تلاشی کی اجازت دینی چاہیے اور سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔ |
48 | اگر داخل ہونے کی اجازت نہ ملے تو Procedure where ingress not obtainable | اگر داخلہ نہیں ملتا تو افسر دروازے یا کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہو سکتا ہے، خواتین کے لیے مخصوص رہائش گاہوں میں داخل ہونے سے پہلے انہیں نکلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا |
49 | گرفتاری کے لیے داخل ہونے والے شخص کو آزاد کرانا Power to break open doors and windows for purposes of liberation | اگر پولیس والا پھنس جائے تو دروازے یا کھڑکی توڑ سکتا ہے |
50 | No unnecessary restraint | گرفتار شخص کو فرار سے روکنے کے لیے ضروری حد سے زیادہ پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ |
51 | گرفتار شخص کی تلاشی Search of arrested persons | گرفتار شخص کی تلاشی لی جا سکتی ہے اور ضروری لباس کے علاوہ تمام اشیاء قبضے میں لے سکتا ہے |
52 | عورتوں کی تلاشی Mode of searching women | عورتوں کی تلاشی ایک اور عورت ہی لے گی |
53 | ہتھیار قبضے میں لینے کا اختیار Power to seize offensive weapons | * خطرناک اوزار لے کر عدالت میں جمع کرانا |
53 A | Examination of person accused of rape, etc. by medical practitioner | ریپ، غیر فطری جرائم، یا جنسی زیادتی کے ملزم کا طبی معائنہ ایک رجسٹرڈ طبی پریکٹیشنر کر سکتا ہے اگر معقول وجوہات ہوں کہ اس سے جرم کے ثبوت ملیں گے، اور اس کی ایک مفصل رپورٹ معائنہ کرنے والا افسر تفتیشی افسر کو بھیجے گا جو اسے مجسٹریٹ کو پیش کرے گ |
B.—Arrest without Warrant:
Section Number | Title | اہم نکات |
---|---|---|
54 | When Police May Arrest Without Warrant | پولیس کس صورت میں بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکتی ہے، جیسے کہ قابل گرفت جرم میں ملوث شخص، چوری کے اوزار رکھنے والا شخص، اشتہاری وغیرہ |
55 | Arrest of Vagabonds, Habitual Robbers, etc. | پولیس کس طرح مشکوک افراد کو گرفتار کر سکتی ہے، جیسے کہ آوارہ لوگ، چور، ڈاکو وغیرہ |
56 | Procedure When Police Officer Deputes Subordinate to Arrest Without Warrant | جب پولیس افسر ماتحت کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا حکم دے تو اسے تحریری حکم میں شخص اور جرم کی وضاحت کرنی ہوگی، اور ماتحت افسر گرفتاری سے پہلے اسے حکم کا خلاصہ بتا کر اگر مانگا جائے تو حکم دکھائے گا۔ |
57 | Refusal to Give Name and Residence | غیر قابل دست اندازی جرم کے مرتکب شخص کا نام و پتہ بتانے سے انکار یا غلط بتانے پر گرفتاری، تصدیق کے بعد ضمانت پر رہائی، ورنہ 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیشی۔ |
58 | Pursuit of Offenders into Other Jurisdiction | پولیس دوسرے علاقے میں بھی ملزم کو گرفتار کر سکتی ہے |
59 | Arrest by Private Persons and Procedure on Such Arrest | عام شہری کن صورتوں میں کسی کو گرفتار کر سکتا ہے اور اس کے بعد پولیس کے حوالے کرسکتا ہے |
60 | Person Arrested to be Taken Before Magistrate or Officer in Charge of Police Station | گرفتار شخص کو پولیس اسٹیشن انچارج یا مجسٹریٹ کے سامنے لایا جائے گا |
61 | Persons Arrested Not to Be Detained More Than Twenty-Four Hours | گرفتار شخص کو 24 گھنٹے سے زیادہ حراست میں نہیں رکھا جا سکتا |
62 | Police to Report Apprehensions | پولیس کو گرفتاریوں کی رپورٹ ضلع ناظم ، ڈسٹرکٹ سپریڈینٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کو بھی کرنی ہوگی |
63 | Discharge of Person Apprehended | پولیس افسر کے ذریعے گرفتار شدہ شخص کو صرف اپنی ضمانت(اون بانڈ)، بیل، یا مجسٹریٹ کے آرڈر پر ہی رہا کیا جا سکتا ہے |
64 | Offence Committed in Magistrate’s Presence | اگر جرم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہو تو وہ خود گرفتاری کر سکتا ہے |
65 | Arrest by or in Presence of Magistrate | مجسٹریٹ کسی کو گرفتار کرنے کا حکم دے سکتا ہے |
66 | Power, on Escape, to Pursue and Retake | اگر کوئی ملزم قانونی حراست سے فرار ہو جائے تو اسے پاکستان میں کہیں سے بھی دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے |
67 | Provisions of Sections 47, 48 and 49 to Apply to Arrest Under Section 66 | سیکشن 47 (مقام کی تلاشی)، 48 (دروازے توڑ کر داخل ہونا) اور 49 (رہائی کے لیے دروازے توڑنا) کی دفعات سیکشن 66 کے تحت کی گئی گرفتاریوں پر بھی لاگو ہوں گی، خواہ وہ گرفتاری وارنٹ کے بغیر ہو یا غیر پولیس افسر کے ذریعے ہو۔ |
If you have any questions regarding this chapter, please do not hesitate to ask in the comments section.
Read Also: CrPC Chapter 7 :Processes for the Production Of documents