Order 1 of the Civil Procedure Code defines the parties to a suit and the rules and regulations for joining the parties as plaintiffs and defendants. This order provides guidance as to which person or persons can be a party to a suit. Basically order 1 describe us that in a civil suit who may be joined as a plaintiff or defendant.
Easy Urdu Short Notes on CPC Order 1 Explained
آرڈر 1 میں بتلایا گیا ہے کہ ایک سوٹ میں کن کن کو ایز پلینٹف یا ڈیفینڈینٹ پارٹی بنایا جا سکتا ہے۔
یوں آرڈر 1 کے 13 رولز ہیں ۔ جو کہ درج ذیل ہیں۔
1۔Who may Join as Plaintiff | اس میں یہی بتلایا گیا ہے کہ ایک سول یا دیوانی سوٹ/دعویٰ میں کون کون پارٹی بن سکتاہے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہر وہ شخص جس کا کسی سوٹ کے اندر کوئی انٹرسٹ شامل ہے وہ اس سوٹ کا مدعی یا پلینٹف بن سکتا ہے۔ |
2۔ Power of the court to order separate trial | عدالت کے پاس یہ بھی اختیار ہے کہ اگر کوئی شخص کسی جوائیٹ ٹرائل میں ٹانگ اڑا کر اس کو ڈیلے کروا رہا ہے تو عدالت کے پاس یہ پاور ہے کہ وہ اس شخص کا ٹرائل علیحدہ کروا دے۔ |
3۔ Who may joined as defendants | اس میں واضع کر دیا گیا ہے کہ ہر وہ شخص جو جس کا اس مقدمہ کے اندر عمل دخل ہے اسکو اس مقدمہ میں پارٹی بنایا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ جب سٹے آرڈر لیا جاتا ہے تو بعض اوقات اس میں تعصیل اور پٹواری کو بھی پارٹی بنا لیا جاتا ہے۔ |
4۔ Court may give judgement for or against one or more of joint parties | اس میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک دعویٰ میں ایک سے زیادہ پلینٹف یا ڈیفینڈینٹ ہیں تو عدالت کسی ایک کی حد تک دعویٰ ڈگری کرسکتی ہے جبکہ دوسروں کی حد تک دعویٰ کو ڈسمس /خارج کر دے ۔ مطلب ضروری نہیں کہ ایک کو جرمانہ ہوا ہو تو وہ سب ادا کریں گے جو اس دعویٰ کے ڈیفینڈینٹ ہوں گے۔ اور اسی طرح نہ ہی تمام پلینٹف کو اس ڈگری میں برابر کا حصہ ملے گا۔ |
5۔ Defendant need not be interested in all the relief claimed | اس میں یہ بتلایا گیا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ اگر کسی کو ایک سوٹ میں پارٹی بنایا گیا ہے تو اس سے کوئی ریلیف کی بھی ڈیمانڈ کی جائے۔ جس طرح ایک ایف ۔ آئی ۔ آر میں بہت سارے لوگوں کا نام دے دیا جاتا ہے ۔ لیکن ان میں سے کئی لوگوں کا ایف ۔ آئی ۔ آر میں رول نہیں ہوتا۔ تو انکو بعد میں اس ایف ۔ آئی ۔ آر سے نکال بھی دیا جاتا ہے ۔ اسی طرح سول سوٹ میں بھی مدعی بعض اوقات کئی لوگوں کو پارٹی بنا لیتا ہے ۔ لیکن ساتھ ہی انسے کوئی ریلیف لینے کا ذکر بھی نہیں کرتا کہ اس کو کیوں پارٹی بنایا گیا ہے ۔ |
6۔ Joinder of parties liable on same contract | رول 6 میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی کیس کنٹریکٹ کے ریلیٹیڈ ہے تو یہ مدعی کی مرضی ہے کہ وہ کنٹریکٹ میں موجود تمام لوگوں پر ایک ہی کیس میں پارٹی بنائے یا ان پر علیحدہ علیحدہ کیس کرے۔ |
7. When plaintiff in doubt from whom redress is to be sought | رول 7 میں کہا گیا ہے زیادہ تر دھوکہ کی صورت میں ہوتا ہے جس میں ایک باپ اور بیٹا اس سے فراڈ کر لیتے ہیں تو مدعی کو معلوم نہ ہو کہ اس نے باپ کے خلاف کیس کرنا ہے یا بیٹے کے ایسی صورت حال میں وہ باپ اور بیٹے دونوں کو پارٹی بنا سکتا ہے جس پر عدالت خود ڈیسائیڈ کر لے گی کہ کون ذمہ دار ہے ۔ |
8. One person may sue or defend on behalf of all in same interest | رول 8 میں کہا گیا ہے کہ جس طرح کوئی سوسائٹی/ کالونی کئی لوگوں سے پیسے لے لیتے ہیں تو انکو پوزیشن نہیں دیتے تو ایسی صورت میں وہ لوگ اکھٹے ہو کر ایک سوٹ فائل کر دیتے ہیں تو ہر تاریخ پر سارے لوگ نہیں آ سکتے لیکن سب کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔ وہ سب لوگ مل کر ایک یا دو لوگوں کو کیس کی پیروری کیلئے منتخب کر سکتے ہیں ۔ یعنی پاور آف اٹارنی دے دیتے ہیں ۔ اسی طرح ڈیفینڈینٹ پارٹی میں اگر ایک سے زیادہ لوگ ہوں گے تو وہ بھی اپنا ایک نمائیندہ منتخب کر سکتے ہیں ۔ اسکیلئے جو بھی قانونی طریقہ کار ہو گا وہ پورا کریں گے۔ جیسا کہ اشٹام پیپر وغیرہ ۔ |
9. Misjoinder and nonjoinder ٭٭٭ | مِس جوائینڈر میں وہ لوگ ہیں جن کو غلطی سے ایک سوٹ میں پارٹی بنایا گیا لیکن اسکا اس سوٹ سے کوئی تعلق نہیں ۔ جب کہ نان جوائینڈر کا مطلب ہے کہ ایک شخص کو سوٹ میں پارٹی بنانا ضروری تھا لیکن اسکو پارٹی نہ بنایا گیا تو وہ شخص اپنا انٹرسٹ بتلا کر اس سوٹ میں ایز پلینٹف شامل ہو سکتا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر بھائیوں کے درمیان جائیداد کی تقسم کا سوٹ ہو اور اسمیں بہنوں کو شامل نہ کیا جائے تو وہ اس سوٹ میں نان جوائینڈر کے طور پر شامل ہو سکتی ہیں ۔ مِس جوائینڈر اور نان جوائینڈر کی بنا پر وہ سوٹ خارج نہ ہو گا۔ |
10. Suit in name of wrong plaintiff | اگر کورٹ کو کیسی کیس کے فیکٹس سے لگے کہ فلاں شخص کو تومدعی پارٹی میں ہونا ہی نہیں چاہئے تھا ۔ تو ایسی صورت حال میں رول 10 کے ذریعے کورٹ کے پاس پاور ہے کہ کورٹ اپنی پروسیڈنگ کی کسی بھی سٹیج پر پلینٹف یا ڈیفینڈینٹ کی پارٹیز میں سے کسی کو سوٹ میں شامل یا خارج کر سکتی ہے ۔ اگر کوئی مائنر ہے یا ڈس۔ایبل پرسن ہے تو وہ بھی اپنے کسی گارڈین یا دوست کے ذریعے کیس فائل کرسکتا ہے ۔ اور جب بھی کسی دعویٰ میں کوئی پارٹی کو شامل یا خارج کیا جاتا ہے تو دعویٰ(ریٹن سٹیٹمنٹ ) کو بھی دوبارہ تحریر کیا جائے گا اور تحریر کی گی نئی درخواست کی کاپی دوسری پارٹیز کو بھی بذریعہ نوٹس فراہم کی جائے گی ۔ ایٹ دی اینڈ کہا گیا ہے کہ جب کسی شخص کو ایز اے ڈیفینڈینٹ ایڈ کیا جاتا ہے تو جب اسکو عدالتی سمن موصول ہو گا چائے وہ سوٹ دائر ہونے کے ایک سال بعد دیا جائے تو تب ہی وہ پارٹی تصور کیا جائے گا اور اسکے خلاف لیمیٹیشن پیریڈ بھی آفٹر سمن ہی شروع ہو گا۔ |
11. Conduct of suit | رول 11 ایشوز کے ریلیٹیڈ ہے کہ وہ کسی کو بھی کوئی فیکٹ جو ضروری ہو پروو کرنے کا کہہ سکتا ہے۔ |
12. Appearance of one of several plaintiffs of defendants for others | اس رول میں کہا گیا ہے کہ جب ایک سے زیادہ پلینٹف اور ڈیفینڈینٹ ہوتے ہیں تو وہ اپنی طرف سے کسی ایک کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ انکے بی۔ہاف پر کیس کی پروسیڈنگز کو کیری کریں اور یہ تحریر کی شکل میں ہونا چاہیئے جسکو ہم پاور آف اٹارنی یا مختیار نامہ بھی کہتے ہیں ۔ مثال کے طور پر اگر کسی سوٹ میں تین پلینٹف اور تین ہی ڈیفینڈینٹ ہیں تو ہر ایک پارٹی اپنی طرف سے ایک ، ایک شخص کو کیس کی پروسیڈنگز کیلئے مقرر کر سکتے ہیں ۔ |
13. Objections as to nonjoinder or misjoinder | اس رول میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص مِس جوائینڈراور نان جوائینڈر کا اوبجیکشن یا اعتراض لینا چاہتا ہے کہ اسکو پارٹی نہیں بنایا یا پھر کیوں بنایا تو وہ اس طرح کے اعتراض ایشوز فریم کرنے سے پہلے کرنے چاہیں ۔ایٹ دی ارلیسٹ پوسیبل سٹیج ۔ لیکن اگر کوئی اوبجیکشن سوٹ کی سیٹلمنٹ کے بعد ارائز ہوئے ہیں تو ان پر جوائینڈر اور نان جوائینڈر کا اوبجیکشن لیا جا سکتا ہے ۔ |
A civil suit allows for the joining of an ___________ number of parties.
- a)One.
- b)Five
- c)Ten
- d)unlimited
Order 1 CPC
Read Also: CPC Order 6 Pleading