Chapter 10 of the Code of Criminal Procedure, 1898, predominantly addresses matters of public interest. Legally, these matters are referred to as public nuisances. Sections 133 to 143 deals with such issues.
کریمینل پروسیجر کوڈ کا چیپٹر 10 بیسیکلی مفاد عامہ /عوامی معاملات کے ساتھ ڈیل کرتا ہے ۔ اس کے 10 سیکشنز ہیں جو کہ سیکشن 133 سے 143 تک موجود ہیں ۔ اس میں سیکشن 133 کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔ باقی سیکشنز کی سٹیمینٹس اتنی ڈیٹیل میں موجود نہیں ہیں ۔ جتنا کہ سیکشن 133 کو بیان کیا گیا ہے۔
Section 133 : Conditional order for removal of nuisance
خلاصہ
یہ قانون کسی بھی قسم کی رکاوٹ، گندگی یا نقصان کے خاتمے کے بارے میں ہے۔ اگر کسی عوامی جگہ پر کوئی ایسی چیز ہے جو لوگوں کے لیے نقصان دہ ہے یا کسی کاروبار سے لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے تو اسے دور کرنے کے لیے مجسٹریٹ کو اختیار دیا گیا ہے۔
مجسٹریٹ اس شخص کو جو اس نقصان کا ذمہ دار ہے، حکم دے سکتا ہے کہ وہ اس نقصان کو دور کرے یا اس چیز کو ہٹائے جو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اگر وہ شخص اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس سیکشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ “عوامی جگہ” میں کیا شامل ہے۔ اس کے مطابق، سرکاری زمین، کیمپنگ گراؤنڈز اور وہ زمین جو صحت یا تفریح کے لیے خالی چھوڑی گئی ہیں، سب عوامی جگہیں سمجھی جائیں گی۔
Points | Explanation |
---|---|
1. Service or notification of order Section 134 سروس یا آرڈر کا نوٹیفیکیشن | “نقصان کا ذمہ دار شخص کو عدالتی سمن یا اخبار کے اشتہار کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔” |
2. Person to whom order is addressed to obey or show cause or claim jury Section 135 جس شخص کو آرڈر دیا گیا ہے وہ مان لے یا وجہ بتائے یا جیوری کا مطالبہ کرے | ذمہ دار شخص آرڈر پرعمل درآمد کر سکتا ہے، اس کے خلاف اپنا مؤقف دے سکتا ہے ،یا جیوری (عدالتی بینچ) کے ذریعہ اپنا فیصلہ کروا سکتا ہے ۔ |
3. Consequence of his failing to do so Section 136 ایسا نہ کرنے کی صورت میں نتیجہ | “سیکشن 135 کے حکم کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت جرمانہ ہوگا۔” |
4. Procedure where he appears to show cause Section 137 جب وہ وجہ بتانے کے لیے پیش ہو | اگر تو عدالتی آرڈر درست ہوا تو وہ شخص عدالتی آرڈر کو فالو کرے گا اور عدالتی حکم کے خلاف موقف پر مجسٹریٹ ثبوت طلب کرے گا اور ثبوت کی درستگی پر فیصلہ کرے گا |
5. Procedure when he claims Jury Section 138 جب وہ جیوری کا مطالبہ کرے | اگر درخواست گزار جیوری (مکمل بینچ) کا مطالبہ کرے تو مجسٹریٹ (uneven number) میں کم سے کم پانچ افراد پر مشتمل ایک جیوری تشکیل دے گا۔ جیوری کے ارکان کا انتخاب اس طرح کیا جائے گا کہ ایک رکن کا انتخاب مجسٹریٹ اور باقی ارکان کا انتخاب درخواست گزار کرے گا۔ مجسٹریٹ جوری کے ارکان کو بلا کر فیصلہ کے لیے ایک خاص وقت مقرر کرے گا اور ضرورت پڑنے پر اس وقت کو بڑھا سکتا ہے۔ |
6. Procedure where jury finds Magistrate’s order to be reasonable Section 139 جب جیوری مجسٹریٹ کے آرڈر کو مناسب پائے | اگر جیوری کہتی ہے کہ عدالتی آرڈر (پبلک نوسینس پر جس ذمہ دار شخص کو بھیجا گیا تھا) وہ درست ہے تو وہ برقرار رہے گا۔ اگر جوری کہتی ہے کہ حکم غلط ہے تو وہ ختم ہو جائے گا۔ |
7. Procedure where existence of public right is denied Section 139-A طریقہ کار جہاں عوامی حقوق کے وجود سے انکار کیا جاتا ہے | سیکشن 139-اے بتاتا ہے کہ اگر کوئی شخص عوامی راستے، دریا یا کسی دوسری جگہ کیلئے ( پیلک نوسینس ) کا الزام لگاتا ہے کہ عوام کو تکلیف پہنچا رہا ہے تو اس معاملے میں وہ شخص کہتا ہے کہ یہ راستہ اس کا اپنا ہے تو عدالت چیک کرے گی کہ یہ راستہ عوام کا ہے یا نہیں۔ اگر یہ عوام کا راستہ ہے تو اسے کھولنا پڑے گا۔ |
8. Procedure on order being made absolute Section 140 آرڈر کے انکاری ہونے پر کارروائی | اگر کوئی شخص عدالت کے حکم کو نہیں مانتا تو عدالت اسے دوبارہ موقع دے گی۔ اگر پھر بھی نہیں مانتا تو اس کی جائیداد بیچ کر اس کام کو کروایا جا سکتا ہے۔ |
9. Procedure on failure to appoint jury or omission to return verdict ( فیصلہ کرنے میں کوتاہی ) Section 141 | اگر کوئی شخص جیوری مانگتا ہے لیکن پھر اسے بننے نہیں دیتا یا جیوری وقت پر فیصلہ نہیں دے پاتی تو مجسٹریٹ کوئی بھی فیصلہ دے سکتا ہے اور اس پر عمل درآمد ہوگا۔ |
10. Injunction pending Inquiry (انکوائری زیر التوا ہونے پر حکم امتناع) Section 142 | اگر کسی جگہ سے فوری خطرہ ہے تو مجسٹریٹ فوری طور پر حکم جاری کر سکتا ہے کہ اس خطرے کو دور کیا جائے۔ اگر شخص حکم نہیں مانتا تو مجسٹریٹ خود اس کام کو کروا سکتا ہے۔ اس عمل میں کی گئی کسی بھی غلطی پر کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ |
11. Magistrate may prohibit repetition or continuance of public nuisance Section 143 | اگر کوئی شخص عوام کے لیے تکلیف کا باعث بن رہا ہے تو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ اس شخص کو حکم دے سکتا ہے کہ وہ ایسا نہ کرے۔ |
Note: In these MCQs, whenever the phrase ‘such order’ is used, it refers to a ‘Public nuisance order.’
If you have any inquiries regarding Chapter 10 of Public Nuisance, please feel free to ask in the comment section or email us at pklawnotes@gmail.com. The remaining MCQs along with the Mock Test will be uploaded shortly. Kindly continue to visit our website.
Plz check MCQ No 1 option A and B are both same .
Rana Javed it’s typing mistake both are correct as the correct option is ‘State’