The second chapter (Section 6 to 52-A) of the Pakistan Penal Code is based on general explanations of the law. The purpose of this chapter is to clarify the basic principles of laws, which help in understanding the law not only for lawyers and judges but also for common people. This chapter explains the legal terms, the liability of the offender, and the nature of the offense in different situations.
Short detail in Urdu:
اس چیپٹر میں سے ایگزیمینر زیادہ تر جو شارٹ ڈیفینیشنز ہیں ان میں سے سوال پوچھنے کی کوشش کرتا ہے لہذا انکو اچھی طرح سے ذہین نشین کرنا چاہیے ۔ جیسا کہ ”ہیی” میل اور فی میل دونوں کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ ”پرسن ” کا مطلب مرد،عورت،کمپنی۔۔۔ وغیرہ
Key Points:
Section | name | detail |
---|---|---|
11 | Person | کمپنی ، مرد، عورت |
14 | Servant of the state (Sami Government) | پرائیوٹ سے اوپر اور سول سروینٹ سے نیچے ۔ مطلب نیم سرکاری ان پر سروینٹ لاز اپلائی نہیں ہوتے ۔ |
21 | Civil Servants | آرمی ، پولیس ، ڈاکیا۔۔۔۔ وغیرہ |
23 | Wrongful gain Wrongful loss | غلط طریقہ سے جائیداد لینا غلط طریقہ سے کسی کو جائیداد سے محروم کرنا ۔ |
24 | Dishonestly | Wrongful gain or loss to another person |
25 | Fraudulently | Defraud |
40 | offence | پینل کوڈ کے مطابق چیپٹر 4 کو چھوڑ کر اس کوڈ میں سب ہی ”اوفینس ” ہی ہوتے ہیں ۔ |
41 | Special law | On particular subject |
42 | Local law | for specific Area or Territory |
44 | Injury | یہ بڑی ٹرم کے طور پر استعمال ہوتی ہے ۔ اس میں جسمانی انجری کے ساتھ ساتھ دل آزاری بھی شامل ہے Hurt is also type of injury |
48 | Vessel | پانی میں چلنے والی چیزیں بھی شامل ہیں ۔ جیسا کہ جہاز |
52-A | Harbour | مجرم کو پناہ دینا۔ میاں بیوی کو استثناٰ حاصل ہے ۔ |
Section 6 : Definitions in the code to be understood subject to exceptions.
پاکستان پینل کوڈ میں جرم، سزا اور ان کی مثالیں بتائی گئی ہیں، ان تینوں چیزوں پر “استثنیٰ” لاگو ہو سکتا ہیں۔ اس استثنیٰ کی وجہ سے کچھ چیزیں جو عام طور پر جرم سمجھی جاتی ہیں، مخصوص حالات میں جرم نہیں مانی جائیں گی۔ اس سیکشن میں یہ کہا گیا ہے کہ آپ جب بھی اس پینل کوڈ میں یہ تین چیزوں کو پڑھیں گے تو پھر ہر سیکشن کے آخر میں استثنٰی کو بیان نہیں کیا جائے گا ۔ جو پہلے ہی چیپٹر 4 یا سیکشن 76 ٹو سیکشن 106 میں بیان کیا جا چکا ہے ۔
پنجابی ۔ سیکشن 6 وچ دس دیتا گیا ہے کہ فلاں ۔۔۔ فلاں کنڈیشن وچ اگر کوئی جرم ہوئے تے اوہ جرم تے ہو سکدا ہے لیکن اس دی قانونی طور تے معافی وی ہے ۔ اوہ قانون چیپٹر 4 وچ چنگی طرح دس دیتا گیا ہے ۔ لہذا ہون جدوں وی توساں پینل کوڈ دے کسی وی جرم ، سزا یا اس دی مثال دے بارے پڑھ رہے ہو تے ایہ نہ آکھیہ جاوئے کہ اس جرم دی معافی وی اسے سیکشن وچ لکھ دیتی جاوے جہڈا نہیں ہو سکدا ۔ لہذا ایکسیپشن/معافی ذہین وچ رکھ کے ہی پینل کوڈ نوں پڑھو ۔
اس سیکشن میں دو مثالیں بھی بیان کی گئی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
- سات سال سے کم عمر کا بچہ کسی جرم کا مجرم نہیں ہو سکتا، چاہے قانون میں اس کی وضاحت نہ کی گئی ہو۔
- پولیس افسر بغیر وارنٹ کے قتل کے مجرم کو گرفتار کر سکتا ہے، کیونکہ قانون اسے ایسا کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ یہ بھی ایک قسم کا “استثنیٰ” ہے۔
PPC Section 7 to 20 ;
SECTION | nAME | DETAIL |
---|---|---|
7 | Sense of expression once explained | ایک بار جب کسی لفظ کی وضاحت اس قانون میں کسی بھی حصے میں کی جا چکی ہے تو اس لفظ کا استعمال اس قانون کے ہر حصے میں اسی وضاحت کے مطابق کیا جائے گا۔ |
8 | Gender ٭٭٭ | “He” اور اس سے بننے والے الفاظ ہر شخص کے لیے استعمال ہوں گے چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔ |
9 | Number ٭٭٭ | واحد اور جمع |
10 | “Man”, “Woman” | مین” کا مطلب ہے کسی بھی عمر کا مرد انسان اور”وومین ” کا مطلب ہے کسی بھی عمر کی عورت۔” |
11 | “Person” ٭٭٭٭ | “Person” میں کمپنی، ایسوسی ایشن، یا لوگوں کا گروپ شامل ہے چاہے وہ رجسٹرڈ ہو یا نہ ہو۔ |
12 | “Public” ٭٭٭ | “Public” میں لوگوں کا کوئی بھی طبقہ یا کمیونٹی شامل ہے۔ |
14 | “Servant of the State” ٭٭٭ | “Servant of the State” سے مراد وہ تمام افسران یا ملازمین ہیں جو پاکستان میں وفاقی حکومت یا کسی صوبائی حکومت کی طرف سے یا اس کی اتھارٹی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ |
17 | “Government” | “Government” سے مراد وہ شخص یا لوگ ہیں جو پاکستان میں یا اس کے کسی حصے میں انتظامی حکومت چلانے کے لیے قانون کے ذریعہ مجاز ہیں۔ |
19 | “Judge” | “Judge” سے مراد صرف وہ شخص نہیں ہے جسے سرکاری طور پر جج کے طور پر نامزد کیا گیا ہے بلکہ وہ ہر شخص بھی ہے جو قانون کے ذریعہ کسی بھی قانونی کارروائی، دیوانی یا فوجداری میں حتمی فیصلہ یا فیصلہ دینے کا اختیار رکھتا ہے، جو اگر اپیل نہ کی جائے تو حتمی ہو جائے گا، یا ایک فیصلہ جو کسی اور اتھارٹی کی طرف سے تصدیق ہونے پر حتمی ہو جائے گا، یا جو لوگوں کے ایک گروپ میں سے ایک ہے، جس گروپ کو قانون کے ذریعہ ایسا فیصلہ دینے کا اختیار ہے۔ |
20 | Court of Justice | ”Court of Justice” کے الفاظ سے مراد ایسا جج جسے قانوناً تنہا فیصلہ کرنے کا اختیار ہو، یا ججوں کا ایسا گروپ جسے قانوناً مل کر فیصلہ کرنے کا اختیار ہو، جب ایسے جج یا ججوں کا گروپ عدالتی حیثیت سے کام کر رہا ہو۔ |
Section 21: Public servant ٭٭٭
پبلک سرووینٹ” یا “عوامی ملازم” ان تمام لوگوں کو کہا جاتا ہے جو مندرجہ ذیل کسی بھی زمرے میں آتے ہیں:۔
Second: | پاکستان کی فوجی، بحریہ یا فضائیہ کا ہر کمیشن یافتہ افسر جب وہ وفاقی حکومت یا کسی صوبائی حکومت کے ماتحت کام کر رہا ہو۔ |
Third : | ہر جج۔ |
Fourth : | عدالتِ انصاف کا ہر افسر جس کی ذمہ داری بطور افسر، قانون یا حقیقت کے کسی معاملے کی تحقیقات کرنا یا اس کی رپورٹ دینا، یا کوئی دستاویز بنانا، توثیق کرنا یا رکھنا، یا کسی جائداد کی ذمہ داری لینا یا اسے ختم کرنا، یا کسی عدالتی کارروائی کو نافذ کرنا، یا کوئی قسم دلانا، یا عدالت میں ترجمہ کرنا، یا انصاف برقرار رکھنا ہے۔ اور عدالتِ انصاف کی طرف سے خصوصی طور پر مجاز کردہ ہر شخص ایسے کسی فرض کو انجام دینے کے لیے۔ |
Fifth : | عدالتِ انصاف یا عوامی ملازم کی مدد کرنے والا ہر جج, معاون یا پنچایت کا رکن۔ |
Sixth: | ہر ثالث یا دوسرا شخص جس کے پاس کسی مقدمے یا معاملے کا فیصلہ یا رپورٹ کے لیے کسی عدالتِ انصاف یا کسی اور باصلاحیت عوامی اتھارٹی نے حوالہ کیا ہو۔ |
Seventh: | ہر وہ شخص جو کسی ایسے عہدے پر فائز ہے جس کی وجہ سے وہ کسی شخص کو حراست میں رکھنے کا اختیار رکھتا ہے۔ |
Eighth: | حکومت کا ہر افسر جس کی ذمہ داری بطور افسر، جرائم کو روکنا، جرائم کی اطلاع دینا، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا، یا عوام کی صحت، سلامتی یا سہولت کی حفاظت کرنا ہے۔ |
Ninth: | ہر وہ افسر جس کی ذمہ داری بطور افسر، حکومت کی طرف سے کسی بھی جائداد کو لینا، وصول کرنا، رکھنا یا خرچ کرنا، یا حکومت کی طرف سے کوئی سروے، جائزہ یا معاہدہ کرنا، یا کسی آمدنی کے عمل کو نافذ کرنا، یا حکومت کے مالیاتی مفادات کو متاثر کرنے والے کسی معاملے کی تحقیقات کرنا یا رپورٹ کرنا، یا حکومت کے مالیاتی مفادات سے متعلق کوئی دستاویز بنانا، توثیق کرنا یا رکھنا، یا حکومت کے مالیاتی مفادات کی حفاظت کے لیے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کو روکنا ہے۔ اور حکومت کی ملازمت یا تنخواہ پر موجود ہر افسر یا کسی بھی عوامی فرض کی انجام دہی کے لیے فیس یا کمیشن سے معاوضہ لینے والا ہر شخص۔ |
Tenth: | ہر وہ افسر جس کی ذمہ داری بطور افسر، کسی گاؤں، شہر یا ضلع کے کسی سیکولر مشترکہ مقصد کے لیے کوئی جائداد لینا، وصول کرنا، رکھنا یا خرچ کرنا، یا کوئی سروے یا جائزہ لینا یا کوئی شرح یا ٹیکس لگانا، یا کسی گاؤں، شہر یا ضلع کے لوگوں کے حقوق کی یقین دہانی کے لیے کوئی دستاویز بنانا، توثیق کرنا یا رکھنا ہے۔ |
Eleventh: | ہر وہ شخص جو کسی ایسے عہدے پر فائز ہے جس کی وجہ سے وہ انتخابی فہرست تیار کرنے، شائع کرنے، برقرار رکھنے یا اس میں ترمیم کرنے یا کسی انتخاب یا اس کے کسی حصے کا انعقاد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ |
PPC Section 22 to 29 ;
SECTION | NAME | DETAIL |
---|---|---|
22 | Movable property | ہر قسم کی وزن یا جسامت والی جائیداد، جو ایک جگہ سے دوسری طرف منتقل کیا جا سکے۔ |
23٭٭٭ | “Wrongful gain”, “Wrongful loss”, “Gaining Wrongfully”, “Losing Wrongfully” | * Wrongful gain: غلط طریقہ/ غیر قانونی طور پر کسی کی جائیداد کو حاصل کرنا رونگ فل گین کہلاتا ہے ۔ * Wrongful loss: غیر قانونی طور پر کسی کو اسکی جائیداد سے محروم کرنا ”رونگ فل لاس” کہلاتا ہے۔ * Gaining wrongfully: جب کوئی شخص ناحق جائیداد حاصل کرتا ہے تو اسے ”گینگ رونگ فلی ” کہا جاتا ہے۔ * Losing wrongfully: جب کوئی شخص ناحق جائیداد سے محروم ہو جاتا ہے تو اسے ”لوزنگ رونگ فلی” کہا جاتا ہے۔ |
24 | “Dishonestly” ٭٭٭ | The intention of causing wrongful gain to one person or wrongful loss to another person. مطلب بے ایمانی سے کسی سے کوئی چیز حاصل کرنا یا اسکو اس چیز سے محروم کرنا ”ڈس ہونیسٹی ” کہلاتا ہے۔ |
25 | “Fraudulently” ٭٭٭ | اگر کوئی شخص دھوکہ دینے کے ارادے/ یا ”ڈی فراڈ” کی غرض سے کوئی کام کرتا ہے تو اس کا وہ کام “فراڈیولینٹلی” کرنا کہا جاتا ہے۔ |
26 | “Reason to believe” | جب کسی شخص کے پاس کسی چیز کے بارے میں یقین کرنے کے لیے کافی وجہ ہو تو اسے ”ریزن ٹو بیلیو” کہا جاتا ہے۔ |
27 | Property in possession of wife, clerk or servant | جب کسی شخص کی بیوی، کلرک یا نوکر کے پاس اس شخص کی وجہ سے کوئی جائیداد ہو تو وہ جائیداد اس قانون کی رو سے اس شخص کے قبضے میں سمجھی جاتی ہے۔ |
28 | “Counterfeit” | جب کوئی شخص کسی چیز کو دوسری چیز سے مشابہت کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اس مشابہت کے ذریعے دھوکہ دے سکے یا یہ جان کر کہ اس کے ذریعے دھوکہ دیا جا سکتا ہے، تو اسے “جعلی” کہا جاتا ہے۔ |
29 | “Document” | “Document” کا مطلب کسی بھی چیز پر حرفوں، اعداد یا نشانوں، یا ان میں سے ایک سے زیادہ ذرائع کے ذریعے ظاہر یا بیان کردہ کوئی بھی معاملہ ہے، جسے اس معاملے کے ثبوت کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ کیا جاتا ہے، یا جسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ |
PPC Section 30 to 36 ;
SECTION | nAME | DETAIL |
---|---|---|
30 | “Valuable security” | “Valuable security” ایک ایسا دستاویز ہے جو کسی قانونی حق کو تخلیق کرتا ہے، بڑھاتا ہے، منتقل کرتا ہے، محدود کرتا ہے، ختم کرتا ہے یا رہا کرتا ہے، یا وہ دستاویز جس کے ذریعے کوئی شخص یہ تسلیم کرتا ہے کہ وہ کسی قانونی ذمہ داری کے تحت ہے، یا اسے کوئی خاص قانونی حق حاصل نہیں ہے۔ |
31 | “A will” ٭٭٭ | “A will” کا مطلب کسی بھی وصیتی دستاویز ہے۔ |
32 | Words referring to acts include illegal omissions | اس قانون کے ہر حصے میں، جہاں سیاق و سباق سے مختلف مقصد ظاہر نہ ہو، وہ الفاظ جو اعمال کی طرف اشارہ کرتے ہیں وہ غیر قانونی کوتاہیوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ |
33 | “Act”, “Omission” | “Act”: a single act or series of act ایک سلسلہ اعمال یا ایک واحد عمل، دونوں کا شامل ہے۔ “Omission”: single omission or a series of omissions ایک سلسلہ کوتاہیاں یا ایک واحد کوتاہی، دونوں کا شامل ہے۔ |
34 | Acts done by several persons in furtherance of common intention | جب مشترکہ نیت کو پورا کرنے کے لیے کئی لوگوں نے کوئی مجرمانہ فعل کیا ہے تو ہر شخص اسی طرح اس فعل کے لیے جوابدہ ہے جیسے وہ اکیلے نے کیا ہو۔ |
35 | When such an act is criminal by reason of its being done with a criminal knowledge or intention | جب ایسا فعل صرف اس وجہ سے جرم ہے کہ یہ مجرمانہ علم یا نیت کے ساتھ کیا گیا ہے، تو ایسے کئی لوگوں میں سے ہر ایک جو اس علم یا نیت کے ساتھ اس فعل میں شامل ہو، اسی طرح اس جرم کے لیے جوابدہ ہے جیسے وہ اکیلے نے وہ علم یا نیت کے ساتھ کیا ہو۔ |
36 | Effects caused partly by act and partly by omission | جب بھی کسی خاص اثر کا باعث بننا، یا اس اثر کو پیدا کرنے کی کوشش، کسی عمل یا کوتاہی کے ذریعے جرم ہو، تو یہ سمجھا جائے گا کہ اس اثر کا باعث جزوی طور پر عمل اور جزوی طور پر کوتاہی کے ذریعے بننا یہی جرم ہے۔ |
PPC Section 37 to 45:
SECTION | nAME | DETAIL |
---|---|---|
37 | Co-operation by doing one of several acts constituting an offence | جب کسی جرم کو کئی اعمال کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، تو جو بھی جان بوجھ کر ان میں سے کسی ایک فعل کو کرکے، تنہا یا کسی دوسرے شخص کے ساتھ مل کر، اس جرم کی تکمیل میں تعاون کرتا ہے وہ بھی اس جرم کا مرتکب ہے۔ |
38 | Persons concerned in criminal act may be guilty of different offences | جہاں متعدد افراد کسی مجرمانہ فعل کی کارروائی میں ملوث ہوتے ہیں، وہ اس فعل کے ذریعے مختلف جرائم کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔ |
39 | “Voluntarily” | Someone causes an effect “voluntarily” if they do it intentionally or use means they knew or believed could likely cause it. جب کوئی شخص کسی کا غیرارادتاََ کوئی نقصان کر دے ۔ مطلب اس کا کسی بھی طرح سے وہ کام کرنے کا ارادہ نہ تھا ۔ |
40 | “Offence” ٭٭٭ | Except in specific chapters and sections, “offence” means something punishable under this Code. In certain sections, it also includes things punishable under special or local laws (defined later). مطلب اسمیں واضع طور پر بتلا دیا گیا ہے کہ ”چیپٹر 4 اور کریمینل کونسپائریسی” کو چھوڑ کر سب جرم یا اوفینس ہیں ۔ اس سیکشن کو آپ ایک دفعہ بئیر ایکٹ سے ریوائز کر لیں ۔ |
41 | “Special law” ٭٭٭ | “سپیشل لاز ” ایک ایسا قانون ہے جو کسی خاص موضوع پر لاگو ہوتا ہے۔ |
42 | “Local Law” ٭٭٭ | “لوکل لاز ” ایک ایسا قانون ہے جو صرف پاکستان کے مخصوص علاقوں کے لاگو ہوتا ہے۔ |
43 | “Illegal”, “Legally bound to do” | لفظ “الیگل” ہر اس چیز پر لاگو ہوتا ہے جو جرم ہے یا جو قانون کے ذریعے ممنوع ہے، یا جو دیوانی کارروائی(سول پروسیجر) کی بنیاد فراہم کرتا ہے، اور اگر کوئی شخص کوئی کام قانونی طور پر کرنے کا پابند ہو تو اسکو” لیگلی بوئینڈ ٹو ڈو” کہا جاتا ہے۔ |
44 | “Injury” ٭٭٭ | ” انجری” کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر پہنچائی جانے والی کوئی بھی جسمانی، ذہنی، ساکھ یا پراپرٹی کے نقصان کو ظاہر کرتا ہے۔ |
45 | “Life” | لفظ “زندگی” انسانی زندگی کی نشاندہی کرتا ہے، جب تک کہ سیاق و سباق سے اس کے برعکس ظاہر نہ ہو۔ The word “life” denotes the life of a human being, unless the contrary appears from the context. |
PPC Section 46 to 52-A ;
46 | “Death” | Refers to human death unless the context suggests otherwise. |
47 | “Animal” ٭٭٭ | Any living creature other than a human being. |
48 | “Vessel” ٭٭٭ | Anything made for transporting people or property by water. |
49 | “Year”, “Month” ٭٭٭ | Refers to the British calendar. |
50 | “Section” ٭٭٭ | A numbered part of a chapter in this Code. |
51 | “Oath” | Includes a legal affirmation, any declaration required before a public servant, or any declaration used for proof. |
52 | “Good faith” | Doesn’t apply to actions or beliefs done or held without proper care and attention. |
52-A | “Harbour” ٭٭٭ | سیکشن 157 اور سیکشن 130 (جس میں پناہ اگر میاں اپنی بیوی کو دے یا بیوی اپنے میاں کو تو وہ اس سیکشن کے تحت مجرم کی سہولت کاری تصور نہ ہو گا) کے علاوہ، لفظ “پناہ دینا” میں کسی شخص کو پناہ گاہ، کھانا، پینا، پیسہ، کپڑے، ہتھیار، گولہ بارود یا نقل و حمل کے ذرائع فراہم کرنا، یا کسی بھی طریقے سے کسی شخص کی گرفتاری سے بچنے میں مدد کرنا شامل ہے، چاہے اس سیکشن میں مذکور کردہ طریقوں سے ملتا جلتا ہو یا نہ ہو۔ |
Chapter II: General Explanation (PPC) part 1
Chapter II: General Explanation (PPC) Part 2
Read Also: Pakistan Penal Code Chapter 4 (General Exception) Short Notes