Articles 3 to 17 of the Qanoon-e-Shahadat address witness qualifications, testimony principles, and court procedures. They outline who can testify, when testimony is not needed, and rules on confidential com or privilege communication. Topics include Islamic witness competence, state/public interest, legal consultations, and co-offender testimony.
QSO Chapter 2 summery in Urdu:
“قانون شہادت کے آرٹیکلز 3 سے 17 میں گواہوں کی اہلیت، گواہی کے اصولوں اور عدالتی کارروائی میں پیش کی جانے والی شہادت کے معیارات کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ آرٹیکلز یہ طے کرتے ہیں کہ کون سا شخص عدالت میں گواہ کے طور پر پیش ہو سکتا ہے، کسی شخص یا افسر کو کون سی معلومات ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور ازدواجی، سرکاری یا قانونی مشاورت(کنفیڈینشل کمیونیفیکیشن ) کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی رازداری کے اصول کیا ہیں۔”
QSO Chapter 2 Articles 3 to 17 short summary in table:
Article 3 to 17 short summarized are discussed below in the table.
ARTICLE nO. | TOPIC | SUMMARY |
---|---|---|
3 | Who may testify | ہر شخص گواہی دے سکتا ہے، سوائے اُن کے جو عمر، ذہنی یا جسمانی عوارض کی وجہ سے نااہل ہوں۔ جھوٹی گواہی کی وجہ سے عدالت سے سزا یافتہ شخص بھی گواہی نہیں دے سکتا۔ |
4 | Judges and Magistrates | جج یا مجسٹریٹ اپنی عدالتی کارروائی پر سوالات کے جواب دینے پر مجبور نہیں، جب تک اعلیٰ عدالت کا حکم نہ ہو۔ |
5 | Communications during marriage | شادی شدہ افراد اپنی شادی کے دوران کی گئی بات چیت ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کیے جا سکتے، سوائے خاص حالات کے۔ |
6 | Evidence as to affairs of State | غیر شائع شدہ سرکاری ریکارڈز سے متعلق شہادت متعلقہ محکمے کے سربراہ کی اجازت کے بغیر نہیں دی جا سکتی۔ |
7 | Official communications | کوئی عوامی افسر ایسی بات ظاہر کرنے پر مجبور نہیں جس سے عوامی مفاد کو نقصان پہنچے۔ |
8 | Information as to commission of offences | مجسٹریٹ، پولیس یا ریونیو افسران کو جرم کی اطلاع دینے والے(مخبر) یا ذرائع کو ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ |
9 | Professional communications | وکیل اپنے مؤکل کی اجازت کے بغیر قانونی مشاورت یا دستاویزات ظاہر نہیں کر سکتا، سوائے غیر قانونی مقاصد کے۔ |
10 | Article 9 to apply to interpreters, etc | آرٹیکل 9 کے قواعد مترجمین، کلرکوں اور ملازمین پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ (مطلب وکیل کا کلرک بھی گواہی نہیں دے سکتا) |
11 | Privilege not waived by volunteering evidence | اگر کوئی شخص خود سے گواہی دیتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آرٹیکل 9 کے تحت باتیں ظاہر کرنے کی رضامندی دے رہا ہے۔ |
12 | Confidential communications with legal advisers | قانونی مشیر سے خفیہ گفتگو ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، جب تک کہ عدالت اس کا حکم نہ دے۔ |
13 | Production of title deed of witness, not a party | کوئی غیر فریق گواہ اپنی جائیداد کے کاغذات ظاہر کرنے پر مجبور نہیں جب تک وہ رضامند نہ ہو۔ |
14 | Production of documents, which another person, having possession, could refuse to produce | کوئی شخص ایسے دستاویزات ظاہر کرنے پر مجبور نہیں جو کسی اور کے قبضے میں ہوتے تو وہ ان کے ظاہر کرنے سے انکار کر سکتا۔ |
15 | Witness not excused from answering on ground that answer will criminate | گواہ سوال کا جواب دینے پر مجبور ہوگا چاہے جواب اسے مجرم ثابت کرے، لیکن وہ جواب اسکو مجرم نہیں بنا سکتا ایسی گواہی پر اسکو استثنا حاصل ہو گا۔ |
16 | Accomplice | شریک جرم ”حدود” کے مقدمات کے علاوہ گواہی دے سکتا ہے، اور اس کی گواہی پر فیصلہ قانونی ہوگا۔ |
17 | Competence and number of witnesses | گواہ کی اہلیت اور تعداد اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوگی، مالی معاملات میں دو مرد یا ایک مرد اور دو خواتین کی گواہی درکار ہوگی۔ |
If you have any Question or see any mistake regarding QSO Chapter 2 then feel free to ask in the comment section.
Read Also: QSO Chapter 1 Short Notes
Being a law student, I found this website very informative. I am really satisfied with the PK law notes because they help me to understand the law subjects in more better way. Specifically, Detailed notes and Quiz of subjects are very helpful.
Thank you so much for your insights, Farooq Ahmed! Your feedback is truly appreciated and it inspires us to keep moving forward with positivity.