This chapter deals with the processes to compel the production of documents and other moveable property for the discovery of persons wrongfully confined.
“چیپٹر 7 میں قانونی دستاویزات کی پیش کش کے طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ خاص طور پر اس صورت میں جب کوئی اہم دستاویز کسی خاص شخص کے قبضے میں ہو اور عدالتی کارروائی کے لیے ضروری ہو۔ اس کے علاوہ ”موایبل پراپرٹی” کو عدالت میں پیش کرنے کے طریقہ کار کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
اس چیپٹر کومختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے پہلا حصہ ’سمن‘ سیکشن 94-95 کے حوالے سے ہے، دوسرا حصہ ’سرچ وارنٹ‘ سیکشن 96-99 کے حوالے سے ہے، تیسرا حصہ ‘غیر قانونی طور پر قید کیے گئے شخص کی بازیابی’ سیکشن 100 کے بارے میں ہے، چوتھا حصہ ”تلاشی کے حوالے سے مختلف قانونی دفعات کے بارے میں ہے ” سیکشن 101 -103 اور آخری حصہ ‘ مسیلانیوس یعنی کہ دیگر معاملات’ سیکشن 104 -105 کے بارے میں ہے۔
Key points :
1. Summon | سمن ہمیشہ عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا آرڈر ہوتا ہے . جو کہ سیکشن 94 کے تحت جاری کیا جاتا ہے ۔ |
2. Written order | اگر کسی بھی پولیس آفیسر کو انویسٹیگیشن کیلئے کوئی ڈاکومینٹس چاہیے تو وہ صرف ریٹن آرڈر ایشو کر سکتی ہے ۔ نہ کہ سمن ۔ سمن خالص کورٹ کا آرڈر ہوتا ہے۔ |
3. Direct Order | اس سے پہلے سمن اور ریٹن آرڈر کے متعلق بتلایا گیا تھا کہ اگر ڈاکومینٹس پرائیوٹ پرسن کے پاس ہو گا تو اسکو عدالت کی جانب سے سمن جاری ہو سکتا ہے یا پھر پولیس کی انویسٹیگیشن کے لیے چاہئے ہو تو پولیس ‘ریٹن آرڈر’ ایشو کرے گی ۔ لیکن اگر ڈاکومینٹ کسی سرکاری آفسر یا پوسٹ آفس کے پاس موجود ہو گا تو اس کنڈیشن میں عدالت سمن نہیں بلکہ ڈائریکٹ آرڈر کرے گی ۔ یہاں اگر پولیس کو بھی انویسٹیگیشن کیلئے اگر کوئی ڈاکومینٹس چاہئے ہو گا تو وہ بھی عدالت کو ہی ریکویسٹ کرے گی ۔ |
4۔ Search Warrant | اگرعدالت کو تصدیق ہو جائے کہ عدالتی سمن یا ڈائریکٹ آرڈر موصول ہونے کے باوجود کوئی ڈاکومینٹ پیش نہیں کیا گیا تو عدالت کی جانب سے ‘سرچ ورنٹ’ جاری کیا جائے گا ۔ |
5. restrict warrant | ریسٹریکٹ ورنٹ یہ ہوتا ہے کہ ایک پوری عمارت یا حصہ میں سے کسی ایک مخصوص حصہ کی تلاشی لینا ۔ یوں متعلقہ عدالت اسکو اس مخصوص حصہ کی تلاشی کیلئے پابند کر سکتی ہے ۔ |
6. Search of house suspected to contain stolen property, forged documents | اگر کسی گھر میں چوری شدہ مال ہو یا پھر جاہلی ڈاکومینٹس موجود ہوں تو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اس گھر کی تلاشی کا آرڈر دے سکتی ہے ۔ |
7۔ Disposal of things | ڈسپوزل آف تھینگز میں پبلک کئیے گے ڈاکومینٹس ،کوئی کتاب ، اخبار وغیرہ کو ضائح کرنے کے بارے میں ہائیکورٹ کے آرڈرز کے متعلق ہے ۔ |
8. Search for persons wrongfully confined | مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کسی بھی غیر قانونی طور پرقید کیئے گے شخص کی بازیابی کیلئے سرچ ورنٹ جاری کر سکتی ہے ۔ |
Section 94 : Summons to produce document or other thing
اس سیکشن کے پوائنٹس کو ٹیبل کے ذریعہ بیان کیا جا رہا ہے ۔
points | detail |
---|---|
1 ) | جب کوئی عدالت یا پولیس افسر سمجھے کہ کسی تحقیقات، پوچھ گچھ، مقدمے یا قانون کے تحت کسی دیگر کارروائی کے لیے کسی دستاویز یا چیز کی پیش کش ضروری یا مناسب ہے، تو وہ اس شخص کو سمن جاری کر سکتی ہے جس کے پاس ایسی دستاویز یا چیز ہونے کا خیال ہو۔ |
2 ) | عدالت یا افسر لکھتے ہوئے حکم نامہ بھی جاری کر سکتے ہیں کہ وہ شخص اس دستاویز یا چیز کو مقرر کردہ تاریخ اور جگہ پر پیش کرے۔ |
3 ) | کوئی افسر (پولیس یا کسی اور محکمہ کا آفسر) ایسا حکم نامہ نہیں جاری کر سکتا جس میں بینک یا بینکر کے قبضے میں موجود کسی دستاویز یا چیز کی (کسی بھی انویسٹیگیشن) میں ضرورت ہو، جیسا کہ بینکرز بک ایویڈنس ایکٹ، 1891 میں بیان کیا گیا ہے۔ |
4 ) | اس طرح کے معاملات میں، سیکشن 403، 406، 408 اور 409 اور سیکشن 421 سے 424 اور سیکشن 465 سے 477-اے کے تحت جرائم کی تحقیقات کے لیے سیشن جج کی تحریری اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ |
5 ) | دیگر معاملات میں، ہائی کورٹ کی تحریری اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ |
6 ) | اس سیکشن کے تحت سمن موصول ہونے پر شخص کو اس شرط کے ساتھ سمجھا جائے گا کہ وہ خود حاضر ہو کر مطلوب دستاویز یا چیز کو پیش کرنے کا بندوبست کرے۔ |
Section 95: Procedure as to letters and telegrams
اس سیکشن کو آسان الفاظ میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے ۔
point | detail |
---|---|
1 | اگر کوئی دستاویز یا چیز تحقیقات یا مقدمے کے لیے ضروری ہو، تو عدالت پوسٹل محکمے سے اس کی پیشکش مانگ سکتی ہے۔ |
2 | اگر کسی آفسر (پولیس آفسر)کو کسی دستاویز کی ضرورت ہو، تو وہ براہ راست پوسٹ آفس سے وہ دستاویز نہیں لے سکتا۔ اسے پہلے کسی مجسٹریٹ سے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ |
Section 98:
اس چیپٹر میں سیکشن 98 بھی اہم ہے ۔ اسکو بھی ٹیبل میں بیان کیا جا رہا ہے ۔ جس سے یہ سیکشن بھی آپکو آسانی سے سمجھ لگ جائے گی۔
point | detail |
---|---|
1. مجسٹریٹ کا حکم | کسی پہلی کلاس کے مجسٹریٹ کو شبہ ہونا چاہیے کہ کسی جگہ پر چوری شدہ مال، جعلی دستاویزات یا نقلی کرنسی وغیرہ رکھی ہوئی ہیں۔ |
2. پولیس افسر کا اختیار | مجسٹریٹ کی اجازت سے ایک کنسٹیبل سے اوپر کا کوئی پولیس افسر اس جگہ کی تلاشی لے سکتا ہے۔ |
3. تلاشی کا طریقہ | پولیس وارنٹ میں بتائے گئے طریقے سے تلاشی لے گی۔ |
4. مال کی ضبطی | پولیس چوری شدہ مال، جعلی دستاویزات، نقلی کرنسی وغیرہ کو ضبط کر سکتی ہے۔ |
5. گرفتاری | اگر پولیس کو لگتا ہے کہ کوئی شخص ان چیزوں کے بارے میں جانتا ہے تو اسے گرفتار کر سکتی ہے۔ |
6. مجسٹریٹ کے سامنے پیشی | ضبط شدہ مال اور گرفتار شخص کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ |
7. نقلی سکے | یہ سیکشن نقلی سکوں اور دھات کے سکوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ |
اس چیپٹر کے کچھ اہم پوائنٹس اور سیکشنز کو بیان کر دیا گیا ہے ۔
If you have any questions regarding this chapter, please feel free to ask in the comment section. Soon, the chapter 7 MCQs will be uploaded along with a mock test.
Read Also: Law GAT guess paper