Order 9 of the Civil Procedure Code lays down important principles regarding the presence or absence of parties in court. This order provides guidance for the efficient and fair conduct of the proceedings in the court.
CPC Order 9 Short Notes in Urdu:
اس آرڈر میں بتلایا گیا ہے کہ کسی بھی پارٹی کا عدالت میں پیش ہونا اور اگر کوئی پارٹی (پلینٹف یا ڈیفینڈینٹ) پیش نہیں ہوتی تو اسکا کیا نتیجہ ہو گا ۔
آرڈر 9 کے 14 رولز ہیں۔
CPC Order 9 Rule 1: Parties to appear on day fixed in summons for defendant to appear and answer
اس رول میں سمپل سی بات کی گئی ہے کہ جب ڈیفینڈینٹ پارٹی کو عدالتی سمن موصول ہونے کے بعد متعلقہ عدالت میں جواب دینے کیلئے اس تاریخ کو ذاتی طور پر یا اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہونا ہو گا ۔ اس کے بعد مقدمے کی سماعت کی جائے گی، بشرطیکہ عدالت سماعت کو بعد کی تاریخ تک ملتوی نہ کرے۔
Rule 2 : Dismissal of suit where summons not served in consequence of plaintiff’s failure to pay costs.
رول 2 میں دو چیزیں بیان کی گئی ہیں ایک جنرل رول بیان کیا گیا ہے جبکہ دوسرا اس جنرل رول کی ایکسیپشن (استثنا) ۔
جنرل رول یہ ہے کہ مدعی کی کوتاہی کے بارے میں بات کی گئی ہے کہ جب مدعی کی جانب سے سمن فیس ادا کرنے میں ناکامی ہو گی اور سمن جاری نہ ہونے پرعدالت مقدمہ خارج کرسکتی ہے۔
استثنا ۔ یہ ہے کہ اگر کسی طرح مدعا علیہ یا ڈیفینڈینٹ یا اسکا وکیل سماعت والے دن اسی کیس کا جواب دینے کے لیے عدالت میں سمن موصول نہ ہونے کے باوجود پیش ہو جائیں تو ایسی صورتحال میں عدالت جنرل رول کے ذریعے وہ سوٹ خارج نہیں کرے گی۔
Rule 3: Where neither party appears, suit to be dismissed.
رول 3 کی ہیڈنگ میں ہی بتلا دیا گیا ہے کہ جب عدالت میں سماعت کیلئے نہ ہی مدعی پارٹی اور نہ ہی مدعا علیہ پارٹی حاضر ہو تو عدالت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اس سوٹ کو ہی خارج کر دے۔
Rule 4: Plaintiff may bring fresh suit or Court may restore suit to file
جب کوئی مقدمہ رول 2 یا 3 کے تحت خارج کیا جاتا ہے تو ، مدعی کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں: وہ ایک فریش سوٹ دائر کرسکتا ہے یا پھر ڈس مس کیے گے سوٹ کی ریکوری کیلئے عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ۔
نوٹ۔ فریش سوٹ تب ہی فائل کیا جائے گا جب اسکے پاس لیمیٹیشن ایکٹ کے تحت مخصوص وقت موجود ہو گا یا پھر اسکے پاس اگر کوئی ٹھوس وجوہات ہوں جن کی بنا پر وہ اپنے ڈس مس سوٹ کی ریکوری کروا سکے ۔
Rule 5: Dismissal of suit where plaintiff, after summons returned unserved, fails for three months
to apply for fresh summons.
اس رول کے مطابق، اگر کسی سوٹ میں ڈیفینڈینٹ کے نام عدالت کی جانب سے بھیجا گیا سمن بغیر موصول ہوئے واپس آ جائے، تو پلینٹف کو دوبارہ سے فریش سمن جاری کروانا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا، تو عدالت کے پاس اس سوٹ کو ڈس مِس کرنے کا اختیار ہے، تاہم، اگر پلینٹف مندرجہ ذیل وجوہات سے عدالت کو مطمئن کر سکتا ہے، تو عدالت اسے ڈیڈ لائن میں توسیع دے سکتی ہے:
- ہرممکن کوشش کرنے کے بعد مدعا علیہ کی رہائش گاہ کا پتہ لگانے میں ناکام رہا۔
- مدعا علیہ سمن موصول کرنے سے بچ رہا ہے۔
- ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے کی ایک ٹھوس وجہ ہے۔
اِیٹ دی اینڈ سب رول 2 میں کہا گیا ہے کہ اگر عدالت ان وجوہات کی بنا پر سوٹ ڈس مِس کردیتی ہے تو پلینٹف کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ فریش سوٹ فائل کر دے۔( انڈر دی لاءآف لیمیٹیشن ایکٹ )
Rule 6: . Procedure when only plaintiff appears
جب صرف مدعی ہی پیش ہو
(1) اگر سماعت کے لیے مقدمے کے بلائے جانے پر صرف مدعی حاضر ہو اور مدعا علیہ حاضر نہ ہو، تو:
(الف) اگر سمن باقاعدہ طور پر پہنچایا گیا ہو تو عدالت یک طرفہ کارروائی جاری رکھ سکتی ہے (اور گواہی قلمبند کیے بغیر فیصلہ بھی صادر کر سکتی ہے)۔
(ب) اگر ثابت نہیں ہو سکے کہ سمن باقاعدہ طور پر پہنچایا گیا تھا، تو عدالت دوسرا سمن جاری کرنے اور مدعا علیہ کو پہنچانے کا حکم دے گی۔
(ج) اگر یہ ثابت ہو جائے کہ سمن مدعا علیہ کو پہنچایا گیا تھا، لیکن اسے سمن میں درج تاریخ پر پیش ہونے اور جواب دینے کے لیے کافی وقت نہیں ملا(مطلب سمن کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے موصول ہوا تو اتنی دیر میں تو ڈیفینڈینٹ عدالت میں پیش نہ ہو سکا)، تو عدالت مقدمے کی سماعت مستقبل کی کسی تاریخ پر ملتوی کر دے گی اور مدعا علیہ کو اس تاریخ کا نوٹس دینے کا حکم دے گی۔
(2) اگر یہ ثابت ہو جائے کہ سمن کا باقاعدہ طور پر یا مناسب وقت پر نہ پہنچانا مدعی کی کوتاہی کی وجہ سے تھا، تو عدالت مدعی کو ملتوی کیے جانے کی وجہ سے ہونے والے اخراجات ادا کرنے کا حکم دے گی۔ مطلب مدعی کو جرمانہ ہوسکتا ہے ۔
Rule 7: Procedure where defendant appears on day of adjourned hearing and assigns good cause for previous nonapperance.
اگر عدالت مدعا علیہ کی غیر حاضری میں یک طرفہ فیصلہ کر دے اور بعد میں سماعت سے پہلے یا درمیان مدعا علیہ حاضر ہو اور اپنی پہلے کی غیر حاضری کی ایک معقول وجہ بیان کرے، تو عدالت اسے مقدمے میں جواب دینے کا موقع دے سکتی ہے۔ یہ موقع اسکو جرمانہ ادا کرنے کی صورت میں بھی دیا جا سکتا ہے یا جرمانہ کے بغیر بھی۔
Rule 8: Procedure where defendant only appears.
اگر سماعت کے لیے مقدمے کے بلائے جانے پر صرف مدعا علیہ حاضر ہو اور مدعی حاضر نہ ہو، تو عدالت مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کرے گی۔
تاہم، اگر مدعا علیہ دعوے کو مکمل یا جزوی طور پر تسلیم کر لے، تو عدالت دعوے کو تسلیم کرنے کی بنیاد پر مدعا علیہ کے خلاف فیصلہ صادر کرے گی۔ اگر دعوے کا صرف ایک حصہ تسلیم کیا جاتا ہے، تو عدالت باقی دعوے کے حوالے سے مقدمہ خارج کر دے گی۔
Rule 9: Decree against plaintiff by default bars fresh suit
اگر رول 8 کے تحت کسی مقدمے کو جزوی یا مکمل طور پر خارج کر دیا جائے، تو مدعی اسی سبب دعویٰ سے متعلق کوئی فریش سوٹ دائر نہیں کر سکتا۔ تاہم، وہ خارج کرنے کے حکم کو ڈس مِس قرار دینے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اگر وہ عدالت کو مطمئن کر دے کہ سماعت کے وقت اس کی غیر حاضری کی کوئی مناسب وجہ تھی، تو عدالت مناسب سمجھے جانے والے شرائط، جیسے جرمانہ کی ادائیگی کے ساتھ، مقدمہ دوبارہ شروع کرنے کا حکم صادر کر سکتی ہے۔ اس کے لیے دوسری پارٹی کو سمن دینا بھی ضروری ہو گا۔
Rule 10: Procedure in case of nonattendance of one or more of several plaintiffs.
جب ایک مقدمے میں ایک سے زیادہ مدعی ہوتے ہیں اور ان میں سے کچھ حاضر ہوتے ہیں لیکن دوسرے غیر حاضر ہوتے ہیں، تو عدالت مندرجہ ذیل اقدامات میں سے کوئی ایک کر سکتی ہے:
- مقدمے کو جاری رکھنا: اگر حاضر مدعی عدالت سے درخواست کریں، تو عدالت انہیں باقی مدعیوں کی غیر حاضری کے باوجود مقدمہ جاری رکھنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ اس صورت میں مقدمہ اسی طرح چلے گا جیسے سبھی مدعی حاضر ہوتے۔
- مناسب حکم صادر کرنا: عدالت حاضر مدعیوں کی درخواست کے بغیر بھی اپنی صوابدید سے ایک حکم صادر کر سکتی ہے۔ یہ حکم مختلف عوامل پر مبنی ہو سکتا ہے، جیسے مقدمے کی نوعیت، غیر حاضر مدعیوں کا کردار، اور باقی مدعیوں کی درخواست۔ ممکن ہے عدالت مقدمے کو ملتوی کر دے، حاضر مدعیوں کو اضافی ثبوت پیش کرنے کا موقع دے، یا مقدمہ خارج کر دے۔
Rule 11: Procedure in case of nonattendance of one or more of several defendants
اگر کسی مقدمے میں ایک سے زیادہ مدعا علیہ ہوتے ہیں اور ان میں سے کچھ حاضر ہوتے ہیں لیکن باقی غیر حاضر ہوتے ہیں، تو:
- مقدمہ جاری رہے گا: حاضر مدعا علیہ کی موجودگی میں باقی مدعا علیہ کی غیر حاضری کے باوجود مقدمہ جاری رہے گا۔
- عدالت فیصلے کے وقت غیر حاضر مدعا علیہ کے بارے میں حکم صادر کرے گی: فیصلہ سناتے وقت عدالت غائب مدعا علیہ کے حوالے سے مناسب حکم صادر کرے گی۔ یہ حکم مختلف عوامل پر مبنی ہو سکتا ہے، جیسے مقدمے کی نوعیت، مدعا علیہوں کے درمیان تعلقات، غیر حاضر مدعا علیہ کے خلاف ثبوت، اور عدالت کی صوابدید۔ ممکن ہے عدالت غیر حاضر مدعا علیہ کے خلاف ڈیفالٹ ڈگری صادر کر دے، اسے مقدمے کی لاگت ادا کرنے کا حکم دے، یا اسے نظر انداز کر دے۔
Rule 12: Consequnece of non attendance, without sufficient cause shown, of party ordered to appear in person
جب کسی مدعی یا مدعا علیہ کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا جاتا ہے، لیکن وہ پیش نہیں ہوتا یا کوئی قابلِ قبول وجہ بیان نہیں کر سکتا۔ ایسی صورت میں، مذکورہ شخص ان تمام قوانین اور نتائج کے تابع ہوگا جو پہلے کے قوانین میں غیر حاضر ہونے والے مدعیوں اور مدعا علیہان کے لیے طے کیے گئے ہیں۔ جیسا کہ مقدمے کی لاگت کی ادائیگی، یا ڈیفالٹ ڈگری کا اجرا شامل ہو سکتا ہے۔
Rule 13: Setting aside decree exparte against defendant.
اگر آپ کے خلاف مقدمے میں آپ کی غیر حاضری میں ڈیفالٹ ڈگری یا یکطرفہ ڈگری صادر کی گئی ہے، تو آپ اسے کالعدم قرار دینے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسا اس وقت ممکن ہے جب سمن آپ تک پہنچایا نہ گیا ہو یا آپ کسی جائز وجہ سے پیش نہ ہو سکے ہوں۔ درخواست منظور ہونے پر ڈگری کالعدم ہو جائے گی، لیکن جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے
مثال:
- اگر کسی مدعا علیہ کو سمن غلط پتے پر بھیجا گیا ہے، تو وہ ڈگری کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دے سکتا ہے۔
- اگر کسی مدعا علیہ کو حادثے کی وجہ سے سماعت میں پیش ہونے سے روکا گیا تھا، تو وہ اس وجہ کو ثبوت کے ساتھ پیش کر سکتا ہے اور عدالت درخواست منظور کر سکتی ہے۔
Rule 14: No decree to be set aside without notice to opposite party
ڈگری کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی منظوری سے پہلے دوسری پارٹی کو نوٹس دیا جانا ضروری ہے۔ (یعنی جس کے حق میں ڈگری صادر کی گئی ہے)
Order 9 CPC
Read Also: CPC Order 39 Temporary Injunction and Interlocutory Orders