Order 7 of the Code of Civil Procedure provides guidance on the preparation of a plaint. A claim is a legal document through which a plaintiff files as plaint in court.
Plaint Short Notes in Urdu:
آرڈر 7 سے پہلے آرڈر 6 میں پلیڈینگ کے متعلق جنرل سی باتیں بتلائی گئیں کہ ایک دعویٰ اور جواب دعویٰ کو کسطرح لکھنا چاہئیے ۔ جبکہ
آرڈر 7 میں صرف ایک دعویٰ کے متعلق26 رولز بتلائے گئے ہیں ان رولز میں رول نمبر 1،10،11٭٭٭ ایگزیمینیشن کے لحاظ سے زیادہ امپورٹینٹ ہیں .
اس آرڈر میں بتلایا گیا ہے کہ ایک پلینٹ کو کسطرح لکھنا ہے اور اسکے ساتھ کون کون سے ڈاکومینٹس کو اٹیچ کرنا چاہئیے وغیرہ ۔۔ وغیرہ ۔۔۔ جو کہ درج ذیل ہیں۔
Bold Points for Plaint:
According to Order 7, the claim must contain the necessary information, such as:
- Name of the court where the case is being filed.
- Names and addresses of the plaintiff and the defendant.
- The facts and arguments of the case in favor of the plaintiff
Rule 1۔ Particulars to be contained in plaint ٭٭٭ imp
اس میں ایک لسٹ دے دی گئی ہے جس کی 9 تفصیلات ہیں جنکا ایک دعویٰ میں ہونا ضروری ہے جو کہ درج ذیل ہیں ۔
1) اس عدالت کا نام جس میں مقدمہ لایا جاتا ہے۔ | 2) مدعی کا نام، تفصیل اور رہائش کی جگہ؛ |
3) مدعا علیہ کا نام، تفصیل اور رہائش کی جگہ، جہاں تک معلوم ہو سکتا ہو ۔ | (4) جہاں مدعی یا مدعا علیہ نابالغ ہو یا ایبنارمل ہو، تو وہ اپنا سوٹ اپنے گارڈین کے تھروو دائر کر سکتا ہے ۔ جس میں اس گارڈین کا پورا نام اورایڈریس بھی لکھا جاتا ہے۔ |
5) اس دعویٰ کے فیکٹس اور” کاز آف ایکشن ” کب پیدا ہوا وہ بھی لکھنا ہیں ۔ | 6)عدالت کو بارآور کروانا کہ یہ معاملہ اسکے ہی دائرہ اختیار میں آتا ہے ؛ |
(7) وہ ریلیف جس کا مدعی دعویٰ کرتا ہے؛ | (8) اس دعویٰ میں وہ اماوْنٹ بھی لکھنا ضروری ہے جو آپ مدعا علیہ کو چھوڑ رہے ہیں یا آپنے اسکے دینے ہیں جسکو ”سیٹ آف اماؤنٹ” بھی کہا جاتا ہے ۔ ایسی اماؤنٹ کا لکھنا بھی ضروری ہے۔ |
(9) اور آخرمیں اس سوٹ کو ویلیوایٹ کر کے اسکی کورٹ فیس لگانا ۔ |
Rule 2 . In money suits
جہاں مدعی رقم کی وصولی چاہتا ہے، وہاں مدعی بیان کرے گا کہ دعوی کی گئی صحیح رقم: مثال کے طور پر واضع طور پر بیان کرنا ہو گا کہ مجھے دو لاکھ یا پانچ لاکھ کی ریکوری کرنا ہے ۔
لیکن جہاں مدعی کی کسی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ شخص قیضہ کی گئی پراپرٹی سے منافع بھی حاصل کر رہا ہو جسکو ”میسن پرافٹ” بھی کہا جاتا ہے تو اگر آپکو اپنی پراپرٹی کو قبضہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ”مینز پرافٹ” بھی حاصل کرنا ہو تو آپ کو اسی دعویٰ میں وہ پرافٹ بھی ڈیمانڈ کرنا ہو گی ۔
اوراگر کچھ اکاؤنٹس کے حساب کتاب کرنے والے رہتے ہوں اور آپ کو ایگزیکٹ اماؤنٹ کا معلوم نہ ہو تو ایسی صورت حال میں بھی آپکو ایک ایسٹیمیٹڈ اماؤنٹ کا اس سوٹ میں لکھنا بھی ضروری ہے۔
پس منی سوٹ میں آپنے اماؤنٹ ضرور مینشن کرنی ہے۔
Rule 3 ۔ Where the subject-matter of the suit is immoveable property
جب دعویٰ کسی غیر منقلہ (ام موایبل) پراپرٹی کے بارے میں ہو گی تو آپکو اس پراپرٹی کا ایک مکمل تفصیل بیان کرنا ہو گی جو کہ کافی حد تک اسکی شناخت اسکی حدود اور نمرنگ کے ذریعہ واضع کرے گی ۔
پس اس رول میں یہ ہی بتلایا گیا ہے کہ آپکو اپنی درخواست میں اپنی ام موایبل پراپرٹی کا مکمل محلے وقوع بیان کرنا ہو گا کہ اسکے دائیں کیا ہے بائیں کیا ہے کہ اسکی مکمل شناخت ہو سکے ۔۔۔۔۔
Rule 4 ۔ When plaintiff sues as representative.
رول 4 میں بتلایا گیا ہے کہ کچھ سوٹ ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں ایک سے زیادہ لوگوں کا انٹرسٹ شامل ہوتا ہے تو ایسی صورت حال میں وہ اپنی جانب سے ایک شخص کو اپنا نمائندہ بنا دیتے ہیں تو اس شخص نے اپنا اور دوسرے لوگوں کا بذریعہ ” پاور آف اٹارنی ”بھی انٹرسٹ شو کروانا ہوتا اور کیس کو جاری رکھنے کیلئے اگر کچھ ضروری سٹیپ لینا پڑے تو وہ بھی لے گا ۔
مثال کے طور پر ایک سوٹ ہے اسمیں پانچ سے زیادہ لوگ شامل ہیں تو وہ اپنے میں سے ایک شخص کو عدالتی نمائندہ بنا دیتے ہیں تو ایسی صورت حال میں اس نمائندہ کو کیس جاری رکھنا کیلئے اپنی طرف سے اور دوسروں کی جانب سے بذریعہ ” پاور آف اٹارنی ” جو بھی ضروری اقدام اٹھانا پڑے وہ اٹھا سکتا ہے۔
Rule 5 . Defendant`s interest and liability to be shown
رول 5 میں بتلایا گیا ہے کہ جو آپنے پلینٹ ڈرافٹ کرنی ہے اسمیں آپنے واضع طور پر لکھنا ہے کہ جتنے بھی ڈیفینڈینٹ ہیں انکا اس میں کیا کیا رول ہے یا وہ کس حد تک ذمہ دار ہیں اور میری کمپلینٹ کا جواب دینے کے ذمہ دار بھی ہیں ۔
جسطرح ایک کریمینل کمپلینٹ میں ہر ملزم کا ایکٹ یا کردار لکھتے ہیں بلکل اسی طرح سول کمپلینٹ میں بھی لکھنا ہے کہ مدعا علیہ کا کس حد تک عمل دخل ہے ۔ آیا وہ قابض ہے یا کرایہ دار ہے وغیرہ ۔۔۔۔
Rule 6. Grounds of exemption from limitation law
رول 6 میں سمپل سا کہا گیا ہے کہ اگر ایک سوٹ بارڈ تھا جو کہ ایک مخصوص ٹائم پیریڈ کے بعد اپلائی کیا جا رہا ہے تو ایسی صورت حال میں آپنے ڈیلے ہونے کی وجہ اور قانونی استثنٰی کے بارے میں بھی بتلانا ہے ۔
مثال کے طور پر اگر ایک دعویٰ کا فیصلہ آنے کے بعد آپنے سول اپیل دائر کرنی ہے اور وہ اپیل ٹائم بارڈ تھی تو ایسی صورت حال میں آپ اس دعویٰ کے ڈیلے ہونے اور اگر کچھ قانونی استثنٰی ہو تو اسکے بارے میں بھی بتلائیں گے۔
Rule 7 . Relief to be specifically stated
رول 7 میں واضع کیا گیا ہے کہ جو بھی ریلیف آپکو چاہئے وہ آپ نے اس کمپلینٹ میں واضع طور پر لکھنا ہے کہ مجھے یہ چیز ڈیفینڈینٹ سے چاہئے۔
Rule 8 . Relief founded on separate grounds
رول 8 میں کہا گیا ہے کہ اگر آپکو ایک ہی دعویٰ میں ایک سے زیادہ ریلیف کلیم کرنے ہیں تو پھر آپکو ہر ریلیف کو علیحدہ علیحدہ وضاحت کے ساتھ کلیم کرنا ہو گا۔
Rule 9 . Procedure of admitting plaint
رول 9 میں ایک پلینٹ کو فائل کرنے کے پروسیجر کے بارے میں بتلایا گیا ہے ۔ کہ اسمیں وہ کمپلینٹ ہو گی اور اس جتنے مدعا علیہ ہیں اتنی کاپیز اور دو عدد ایکسٹرا کاپیز کا بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اور عدالت بعض اوقات اس کمپلینٹ کی مختصر کاپیز کا بھی کہہ سکتی ہے ۔
Rule 10 . Return of plaint ***imp
رول 10 کے سب رول 1 میں عدالت کی پاور کے بارے میں بتلایا گیا ہے کہ عدالت سوٹ کی کسی بھی سٹیج پر اس سوٹ کو ریٹرن کر کے کہہ سکتی ہے کہ اسکو پراپر پلیٹ فارم یا متعلقہ عدالت کے پاس لے جائے۔
سب رول 2 میں کہا گیا ہے کہ جب کورٹ وہ سوٹ واپس کرے گی تو ایسی صورت حال میں عدالت اس سوٹ کی دائر اور خارج کردہ ڈیٹ لکھنے کے ساتھ ساتھ اس سوٹ کو واپس کرنے کی ریزن یا وجہ بھی بتلائے گی ۔
Rule 11. Rejection of plaint ***imp
اس رول میں ایک سوٹ کو خارج کرنے کی وجوہات بتلائی گئ ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ۔
1) جہاں ”کاز آف ایکشن” نہ بتلائی جائے | 2) اگر آپنے ایک سوٹ فائل کیا ہو جو ” انڈر ویلیوڈ ” ہو اور کورٹ آپ کو ٹائم دے اور آپ اس ٹائم پر اسکی ویلیوایشن نہ کر سکیں تو ایسے سوٹ کو بھی کورٹ ریجیکٹ کر سکتی ہے |
3) سب رول 3 میں کہا گیا ہے کہ جو سوٹ آپنے فائل کیا تھا اسکی ویلیوایشن تو درست تھی لیکن جو آپنے سٹیمپ پیپر لگائے ہیں وہ ٹھیک نہیں لگائے۔ یا پھر عدالت کی جانب سے دیے گئے مناسب وقت پر بھی وہ سٹیمپ پیپر جمع نہ کروا سکے تو ایسی صورت حال میں بھی عدالت وہ سوٹ ریجیکٹ کر سکتی ہے۔ | 4) جہاں ایک سوٹ کو قانونی طور پر بار کیا جائے تو ایسے سوٹس کو بھی کورٹ خارج کر سکتی ہے ۔ جیسا کہ اگر کوئی سوٹ سپیشل کورٹس کے متعلق ہو تو آپ سول کورٹ میں دائر کر دیں ۔ جو کہ قانونی طور پر ممنوع ہے ۔۔۔ |
Rule 12 . Procedure on rejecting plaint
اگر کوئی پلینٹ ریجیکٹ کی جاتی ہے تو عدالت اپنے آرڈرز میں اس ریجیکشن کی وجہ بھی لکھے گی۔
Rule 13. Where rejection of plaint does not preclude presentation of fresh plaint ***imp
رول 13 میں بتلایا گیا ہے کہ اگر کوئی پلینٹ ریجیکٹ ہوئی ہے انڈر رول 11 (کاز آف ایکشن کا نہ لکھنا، انڈر ویلیوڈ سوٹ، نا مناسب سٹیمپڈ سوٹ ، یا قانونی طور پر بار سوٹس) تو ایسی صورت حال میں رول 13 کہتا ہے کہ آپ ایک فریش سوٹ فائل کر سکتے ہیں ۔
(Documents relied on in Plaint) ڈاکومینٹس جن پر ایک پلینٹ ریلائی کرتی ہے ؟
In this Order, Rules 1, 10, and 11 are crucial for examination purposes, and they are mentioned above . The remaining Rules will be updated shortly in full details, and you can take an online mock test of Order 7 here.
Order 7 CPC
Read Also: CPC Order 8 Written Statement and Setoff
Sir mujhy ye notes chaiye or mock test plz