This chapter deals with the processes to compel the production of documents and other moveable property for the discovery of persons wrongfully confined.
“چیپٹر 7 میں قانونی دستاویزات کی پیش کش کے طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ خاص طور پر اس صورت میں جب کوئی اہم دستاویز کسی خاص شخص کے قبضے میں ہو اور عدالتی کارروائی کے لیے ضروری ہو۔ اس کے علاوہ ”موایبل پراپرٹی” کو عدالت میں پیش کرنے کے طریقہ کار کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
اس چیپٹر کومختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے پہلا حصہ ’سمن‘ سیکشن 94-95 کے حوالے سے ہے، دوسرا حصہ ’سرچ وارنٹ‘ سیکشن 96-99 کے حوالے سے ہے، تیسرا حصہ ‘غیر قانونی طور پر قید کیے گئے شخص کی بازیابی’ سیکشن 100 کے بارے میں ہے، چوتھا حصہ ”تلاشی کے حوالے سے مختلف قانونی دفعات کے بارے میں ہے ” سیکشن 101 -103 اور آخری حصہ ‘ مسیلانیوس یعنی کہ دیگر معاملات’ سیکشن 104 -105 کے بارے میں ہے۔
Key points :
1. Summon | سمن ہمیشہ عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا آرڈر ہوتا ہے . جو کہ سیکشن 94 کے تحت جاری کیا جاتا ہے ۔ |
2. Written order | اگر کسی بھی پولیس آفیسر کو انویسٹیگیشن کیلئے کوئی ڈاکومینٹس چاہیے تو وہ صرف ریٹن آرڈر ایشو کر سکتی ہے ۔ نہ کہ سمن ۔ سمن خالص کورٹ کا آرڈر ہوتا ہے۔ |
3. Direct Order | اس سے پہلے سمن اور ریٹن آرڈر کے متعلق بتلایا گیا تھا کہ اگر ڈاکومینٹس پرائیوٹ پرسن کے پاس ہو گا تو اسکو عدالت کی جانب سے سمن جاری ہو سکتا ہے یا پھر پولیس کی انویسٹیگیشن کے لیے چاہئے ہو تو پولیس ‘ریٹن آرڈر’ ایشو کرے گی ۔ لیکن اگر ڈاکومینٹ کسی سرکاری آفسر یا پوسٹ آفس کے پاس موجود ہو گا تو اس کنڈیشن میں عدالت سمن نہیں بلکہ ڈائریکٹ آرڈر کرے گی ۔ یہاں اگر پولیس کو بھی انویسٹیگیشن کیلئے اگر کوئی ڈاکومینٹس چاہئے ہو گا تو وہ بھی عدالت کو ہی ریکویسٹ کرے گی ۔ |
4۔ Search Warrant | اگرعدالت کو تصدیق ہو جائے کہ عدالتی سمن یا ڈائریکٹ آرڈر موصول ہونے کے باوجود کوئی ڈاکومینٹ پیش نہیں کیا گیا تو عدالت کی جانب سے ‘سرچ ورنٹ’ جاری کیا جائے گا ۔ |
5. restrict warrant | ریسٹریکٹ ورنٹ یہ ہوتا ہے کہ ایک پوری عمارت یا حصہ میں سے کسی ایک مخصوص حصہ کی تلاشی لینا ۔ یوں متعلقہ عدالت اسکو اس مخصوص حصہ کی تلاشی کیلئے پابند کر سکتی ہے ۔ |
6. Search of house suspected to contain stolen property, forged documents | اگر کسی گھر میں چوری شدہ مال ہو یا پھر جاہلی ڈاکومینٹس موجود ہوں تو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اس گھر کی تلاشی کا آرڈر دے سکتی ہے ۔ |
7۔ Disposal of things | ڈسپوزل آف تھینگز میں پبلک کئیے گے ڈاکومینٹس ،کوئی کتاب ، اخبار وغیرہ کو ضائح کرنے کے بارے میں ہائیکورٹ کے آرڈرز کے متعلق ہے ۔ |
8. Search for persons wrongfully confined | مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کسی بھی غیر قانونی طور پرقید کیئے گے شخص کی بازیابی کیلئے سرچ ورنٹ جاری کر سکتی ہے ۔ |
Section 94 : Summons to produce document or other thing
سیکشن 94 کو آسان الفاظ میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ ۔
عدالت یا پولیس افسر (خصوصی اجازت سے) کسی بھی شخص کو تحقیقات، انکوائری، یا ٹرائل کے لیے ضروری دستاویز یا کوئی اور چیز پیش کرنے کا حکم دے سکتا ہے، لیکن بینک کی تحویل میں موجود دستاویزات کے لیے سیشن جج یا ہائی کورٹ کی اجازت ضروری ہے۔ |
Section 95: Procedure as to letters and telegrams
اس سیکشن کو آسان الفاظ میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے ۔
point | detail |
---|---|
1 | اگر کوئی دستاویز یا چیز تحقیقات یا مقدمے کے لیے ضروری ہو، تو عدالت پوسٹل محکمے سے اس کی پیشکش مانگ سکتی ہے۔ |
2 | اگر کسی آفسر (پولیس آفسر)کو کسی دستاویز کی ضرورت ہو، تو وہ براہ راست پوسٹ آفس سے وہ دستاویز نہیں لے سکتا۔ اسے پہلے کسی مجسٹریٹ سے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ |
Section | Title | Notes |
---|---|---|
96 | سرچ وارنٹ کب جاری کیا جا سکتا ہے (When search-warrant may be issued) | عدالت سرچ وارنٹ جاری کر سکتی ہے اگر اسے یقین ہو کہ سمن یا حکم (سیکشن 94 کے تحت) یا ریکوزیشن (سیکشن 95 کے تحت) پر مطلوبہ دستاویز یا چیز پیش نہیں کی جائے گی، یا اگر دستاویز کا حامل نامعلوم ہو، یا عام تلاشی/معائنہ تحقیقات کے لیے ضروری ہو۔ |
97 | Power to restrict warrant | عدالت وارنٹ میں تلاشی یا معائنہ کی حد مقرر کر سکتی ہے، یعنی کسی خاص جگہ یا اس کے حصے تک محدود کر سکتی ہے، اور عمل درآمد کرنے والا شخص صرف اس مخصوص جگہ کی تلاشی لے گا۔ |
Section 98: Search of house suspected to contain stolen property, froged documents, etc
اس چیپٹر میں سیکشن 98 بھی اہم ہے ۔ اسکو بھی ٹیبل میں بیان کیا جا رہا ہے ۔ جس سے یہ سیکشن بھی آپکو آسانی سے سمجھ لگ جائے گی۔
فرسٹ کلاس میجسٹریٹ مشکوک جگہ کی تلاشی کا وارنٹ جاری کر سکتا ہے جہاں چوری شدہ مال، جعلی دستاویزات، یا قابل اعتراض اشیاء رکھی گئی ہوں، اور پولیس افسر کو داخل ہو کر اشیاء قبضے میں لینے کا اختیار دیتا ہے
point | detail |
---|---|
1. مجسٹریٹ کا حکم | کسی فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کو شبہ ہونا چاہیے کہ کسی جگہ پر چوری شدہ مال، جعلی دستاویزات یا نقلی کرنسی وغیرہ رکھی ہوئی ہیں۔ |
2. پولیس افسر کا اختیار | مجسٹریٹ کی اجازت سے ایک کنسٹیبل سے اوپر کا کوئی پولیس افسر اس جگہ کی تلاشی لے سکتا ہے۔ |
3. تلاشی کا طریقہ | پولیس وارنٹ میں بتائے گئے طریقے سے تلاشی لے گی۔ |
4. مال کی ضبطی | پولیس چوری شدہ مال، جعلی دستاویزات، نقلی کرنسی وغیرہ کو ضبط کر سکتی ہے۔ |
5. گرفتاری | اگر پولیس کو لگتا ہے کہ کوئی شخص ان چیزوں کے بارے میں جانتا ہے تو اسے گرفتار کر سکتی ہے۔ |
6. مجسٹریٹ کے سامنے پیشی | ضبط شدہ مال اور گرفتار شخص کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ |
7. نقلی سکے | یہ سیکشن نقلی سکوں اور دھات کے سکوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ |
99 | Disposal of things found in search beyond jurisdiction | اگر سرچ وارنٹ کی تعمیل میں دائرہ اختیار سے باہر کوئی چیز ملتی ہے، تو اسے (فہرست کے ساتھ) فوری طور پر وارنٹ جاری کرنے والی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ |
99A | Power to declare certain publications forfeited and to issue search-warrants for the same | صوبائی حکومت کو کسی بھی ایسا مواد (جیسے اخبار یا کتاب) کو ضبط کرنے اور اس کے لیے سرچ وارنٹ جاری کرنے کا اختیار ہے جو غداری، بغاوت، قومی یکجہتی کے خلاف یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا مواد شامل ہو۔ |
99B | Application to High Court to set aside order of forfeiture | کوئی بھی متاثرہ شخص ضبطی کے حکم کے دو ماہ کے اندر ہائی کورٹ میں درخواست دے سکتا ہے کہ ضبط شدہ مواد میں قابل اعتراض مواد نہیں تھا؛ یہ بیرون ملک چھپی یا سزا کے نتیجے میں ہونے والی ضبطی پر لاگو نہیں ہوتا۔ |
99C | (Hearing by Special Bench) | omitted |
99D | Order of High Court setting aside forfeiture | اگر ہائی کورٹ مطمئن ہو جائے کہ مطلوبہ مواد میں سیکشن 99اے میں مذکور قابل اعتراض مواد شامل نہیں تھا تو وہ ضبطی کا حکم کالعدم کر دے گی۔ |
99E | Evidence to prove nature or tendency of newspapers | سیکشن 99 بی کے تحت درخواست کی سماعت کے دوران، اخبار کی کوئی بھی کاپی اس کے مواد کی نوعیت یا رجحان کو ثابت کرنے کے لیے بطور ثبوت پیش کی جا سکتی ہے۔ |
99F | Procedure in High Court | ہائی کورٹ ایسی درخواستوں کے لیے طریقہ کار، اخراجات اور احکامات پر عمل درآمد کے لیے قواعد بنائے گی، اور جب تک قواعد نہ بنیں، دیگر کارروائیوں کا موجودہ طریقہ کار لاگو ہو گا۔ |
99G | Jurisdiction barred | سیکشن 99 اے کے تحت کوئی بھی حکم یا کارروائی کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکتی، سوائے سیکشن 99 بی کی دفعات کے مطابق (یعنی صرف ہائی کورٹ میں)۔ |
100 | Search for persons wrongfully confined | فرسٹ کلاس میجسٹریٹ وارنٹ جاری کر سکتا ہے اگر اسے یقین ہو کہ کوئی شخص غیر قانونی طور پر قید ہے، اور اگر وہ شخص مل جائے تو اسے میجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ مناسب حکم جاری کیا جا سکے۔ |
101 | Direction, etc., of search-warrants | سرچ وارنٹس سے متعلق سیکشن 43، 75، 77، 79، 82، 83 اور 84 کی دفعات سیکشن 96، 98، 99 اے ، یا 100 کے تحت جاری کردہ تمام سرچ وارنٹس پر لاگو ہوں گی۔ |
102 | Persons in charge of closed place to allow search | تلاشی کی جگہ کے ذمہ دار شخص کو پولیس کو اندر جانے کی اجازت دینی چاہیے، انکار پر دروازے توڑ کر داخل ہو سکتے ہیں؛ اگر کسی شخص پر چیز چھپانے کا شبہ ہو تو اس کی تلاشی لی جا سکتی ہے (خواتین کی تلاشی دوسری خاتون کرے گی)۔ |
103 | Search to be made in presence of witnesses. Occupant of place searched may attend | تلاشی دو یا دو سے زیادہ معزز مقامی گواہوں کی موجودگی میں کی جائے گی (جنہیں تحریری حکم دیا جا سکتا ہے)؛ قبضے میں لی گئی اشیاء کی فہرست تیار کی جائے گی اور ایک کاپی قابض کو دی جائے گی؛ قابض تلاشی کے وقت موجود ہو سکتا ہے۔ |
104 | Power to impound document, etc., produced | کوئی بھی عدالت اس ضابطہ کار کے تحت پیش کی گئی دستاویز یا چیز کو تحقیقات، انکوائری یا ٹرائل کے مقصد کے لیے قبضے میں لینے کا حکم دے سکتی ہے۔ |
105 | Magistrate may direct search in his presence | کوئی بھی میجسٹریٹ اپنی موجودگی میں کسی ایسی جگہ کی تلاشی کا حکم دے سکتا ہے جس کے لیے وہ سرچ وارنٹ جاری کرنے کا مجاز ہو۔ |
اس چیپٹر کے کچھ اہم پوائنٹس اور سیکشنز کو بیان کر دیا گیا ہے ۔
If you have any questions regarding this chapter, please feel free to ask in the comment section. Soon, the chapter 7 MCQs will be uploaded along with a mock test.
Read Also: CrPC Chapter 8 : (Security for keeping Peace/good behavior)